سید پرویز قیصڑ
تیز بالر جسپریت بمراہ انڈین پریمیر لیگ میں اپنے ایک سو پچاس وکٹ مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ہندوستان سے تعلق رکھنے والے اس بالر نے ممبئی انڈینس کی جانب سے کھیلنے ہوئے ممبئی کے وانکھڑے اسٹیڈیم میںدہلی کیپٹلس کیابھیشیک پوریل کو ٹم ڈیوڈ کے ہاتھوں کیچ کراکے یہ سنگ میل عبور کیا۔
ممبئی نڈینس کی جانب سے رائل چیلنجرس بنگلورکے خلاف بنگلورں4 اپریل 2013 کو کو انڈین پریمیر لیگ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے جسپریت بمراہ نے 150 وکٹ لینے میں گیارہ سال اورتین دن کا وقت لیا۔ وہ انڈین پریمیر لیگ میں150سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے ممبئی انڈینس کے دوسرے اور کل ملاکر گیارہو یں بالر ہیں۔
جسپریت بمراہ نے ابھی تک انڈین پرپمیر لیگ میں جو124 میچ کھیلے ہیں انکی124 اننگوں میں 2838 بالوں پر3477 رن دیکر 23.18کی اوسط اور18.92 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ پورے150 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ وہ تین مرتبہ ایک اننگ میں چار یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میںکامیاب رہے ہیں اور انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی چار اوور میں دس رن دیکر پانچ وکٹ ہے جو انہوں نے کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے خلاف ممبئی کے ڈی والی پاٹل اسٹیڈیم میں9 مئی 2022 کو انجام دی تھی۔ انکی اتنی اچھی بالنگ بھی ان کی ٹیم جو جیت نہیں دلا پائی تھی اور کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کو اس میچ میں52 رن سیکامیابی حاصل ہوئی تھی۔
انڈین پریمیر لیگ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے بالر یجویندر چہل ہیں جنہوں نے 2013 سے اب تک ممبئی انڈینس، رائل چیلنجرس بنگلور اور راجستھان رائلز کے لئے جو149میچ کھیلے ہیں انکی148 اننگوں میں542.5 اوور میں 4145 رن دیکر21.25 کی اوسط اور0 16.7 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ195 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ وہ سات مرتبہ ایک اننگ میں چار یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور انکی سب سے اچھی بالنگ چار اوور میں 40 رن دیکر پانچ وکٹ ہے جو انہوں نے راجستھان رائلز کی جانب سے کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے خلاف ممبئی میں18 اپریل2022 کو انجام دی تھی۔ اس میچ میں انکی ٹیم کو دس رن سے جیت حاصل ہوئی تھی۔ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ٖڈیون براوو انڈین پریمیر لیگ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے تیز بالر اور کل ملاکر دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بالر ہیں۔ انہوںنے2008 اور2022 کے درمیان ممبئی انڈینس، چنئی سپر کنگس اور گجرات لائنس کے لئے جو161 میچ کھیلے تھے انکی158 اننگوں میں3119 بالوں پر4360 رن دیکر23.82کی اوسط اور17.04 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ183 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ وہ دو مرتبہ ایک اننگ میں چار کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے اور انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی چار اوور میں 22رن دیکر چار وکٹ ہے جو انہوں نے گجرات لائنس کی جانب سے پنجاب کنگس کے خلاف موہالی میں11 اپریل2016 کو انجام دی تھی۔ اس میچ میں انکی ٹیم کو پانچ کوٹ سے جیت حاصل ہوئی تھی۔
ممبئی انڈینس کے جس بالر نے انڈین پریمیر لیگ میں جسپریت بمراہ سے پہلے انڈین پریمیر لیگ میں 150 سے زیادہ وکٹ حاصل کئے ہیں وہ سری لنکا سے تعلق رکھنے والے تیز بالر لاستھ ملنگا تھے جو اس وقت اسکے بالنگ کوچ ہیں۔ اس تیز بالر نے2009 اور2019 کے درمیان جو122 میچ کھیلے انکی 122 اننگوں میں471.1 رن دیکر19.79 کی اوسط اور16.62 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ170 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ انہوں نے سات مرتبہ ایک اننگ میں چار یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا اور انکی سب سے اچھی بالنگ 3.4 اوور میں13 رن دیکر پانچ وکٹ تھی جو انہوں نے دہلی کیپٹلس کے خلاف دہلی میں10 اپریل2011 کو انجام دی تھی۔اس میچ میں انکی ٹیم آٹھ وکٹ سے فاتح رہی تھی۔