نئی دہلی،سماج نیوز سروس: عام آدمی پارٹی کا خاندان ہر دن بڑھ رہا ہے۔ جمعہ کو وزیر اعلی اروند کیجریوال کی پالیسیوں سے متاثر ہوکر سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اور آل انڈیا ویمن لائرز ایسوسی ایشن کی صدر ڈاکٹر۔گیتا رانی نے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ سپریم کورٹ کے کئی دیگر وکلاء بھی پارٹی میں شامل ہوئے۔ آپ کی سینئر لیڈر آتشی نے ان تمام وکلاء کو پٹکے پہنا کر عام آدمی پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ آپ کو بتا دیں کہ ڈاکٹر گیتا رانی پانی پت کے وارڈ 17 سے کونسلر بھی رہ چکی ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر گیتا رانی نے کہا – وزیر اعلی اروند کیجریوال جی نے ہمیشہ دہلی کے عام لوگوں اور وکلاء کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا ہے ، ان کی پالیسیوں سے متاثر ہو کر آج ہم آپ میں شامل ہو رہے ہیں۔ اور اب ہم عام آدمی کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔اس موقع پر آپ کی سینئر لیڈر آتشی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے بہت سے وکیل عام آدمی پارٹی کے کاموں اور اروند کیجریوال جی کے کاموں سے متاثر ہو کر عام آدمی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ کی سینئر وکیل ڈاکٹر گیتا رانی جو آل انڈیا ویمن لائرز ایسوسی ایشن کی صدر اور پانی پت وارڈ 17 کی سابق کونسلر ہیں، عام آدمی پارٹی کے خاندان میں شامل ہو گئی ہیں۔ اور ان کے ساتھ سپریم کورٹ کے دیگر وکلاء یدونندن بنسل جی، انیتا چاہل جی، آریہ اوجھا جی، دویا جی،پراویر چودھری جی، ابھیشیک شرما جی اور نہاریکا شرما جی بھی عام آدمی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔