ٹوکیو :جاپان کے انتخابات میں اس مرتبہ خواتین نے ریکارڈ تعداد میں ایوان زیریں کی نشستیں جیتی ہیں۔جاپان کے نشریاتی ادارے این ایچ کے نے کہا ہے کہ خواتین نے ایوان زیریں کی 465 نشستوں میں سے 73 حاصل کی ہیں۔ملک کے 2021 کے انتخابات میں تقریباً 45 خواتین ایوان زیریں کے لیے منتخب ہوئی تھیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جاپانی نشریاتی ادارے اور دیگر میڈیا کے اداروں نے رپورٹ کیا تھا کہ ریکارڈ تعداد میں خواتین الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں جو کہ امیدواروں کا چوتھائی حصّہ ہیں۔ جاپان کی سیاست اور کاروباری شعبے میں خواتین بہت کم تعداد میں ہیں۔ ورلڈ اکنامک فورم کے 2024 کی جینڈر گیپ رپورٹ میں جاپان 146 میں سے 118ویں نمبر پر تھا۔گزشتہ ماہ نو یوتھ نو جاپان کی سربراہ موموکو نوجو نے کہا تھا کہ ’جاپان کی سیاسی جماعتوں میں مرد ہیں اور ان کے ذہن کھلے نہیں ہیں۔ اس لیے خواتین امیدواروں کو تلاش کرنا مشکل ہے۔‘