ایران: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران کے حسینیہ امام خمینی میں 13 آبان کی مناسبت سے ملک بھر کے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ استکبار کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر حوالے سے لازمی اقدامات انجام دیں گے۔ ہمارے متعلقہ حکام سیاسی، دفاعی اور فوجی لحاظ سے اپنی ذمہ داریاں انجام دینے میں مشغول ہیں۔رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکہ اور اسرائیل سمیت دشمنوں کو ایران اور استقامتی محاذ کے خلاف اقدامات پر دندان شکن جواب ملے گا۔آپ نے فرمایا: استکبار سے مقابلہ کرنے کے لئے ایرانی قوم کو علم، فکر، ٹیکنالوجی اور نقشہ راہ کی ضرورت ہے۔آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ امریکی جاسوسی اڈے کے بارے میں کسی کو کوئی شک و تردید نہیں ہے۔ امریکی سفارتخانہ صرف سفارتی سرگرمیوں کا مرکز نہیں تھا بلکہ انقلاب کے خلاف سازشوں کا اڈا اور امام خمینی رح کی جان لینے کے سازشوں کا مرکزتھا۔