• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, اپریل 29, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

فرانس نے فلسطین کو بطورِ آزاد ریاست تسلیم کرلیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 23, 2025
0 0
A A
فرانس نے فلسطین کو بطورِ آزاد ریاست تسلیم کرلیا
Share on FacebookShare on Twitter

بیویارک (یو این آئی) فرانس نے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے فلسطین کو بطورِ آزاد ریاست تسلیم کرلیا، یہ اعلان نیویارک میں ہونے والی ایک اعلیٰ سطحی کانفرنس کے دوران کیا گیا۔ڈان نیوزمیں شائع رپورٹ کے مطابق فرانس اور موناکو نے پیر کے روز ایک اعلیٰ سطحی کانفرنس میں باضابطہ طور پر فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرلیا۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانی ہوں گی تاکہ دو ریاستی حل کے امکان کو محفوظ رکھا جا سکے، جہاں اسرائیل اور فلسطین امن اور سلامتی کے ساتھ ساتھ رہ سکیں، یہ اعلان کرتے ہی شرکا نے زور دار تالیاں بجائیں۔فرانسیسی صدر نے نئی فلسطینی اتھارٹی کے لیے ایک فریم ورک پیش کیا، جس کے تحت فرانس اصلاحات، جنگ بندی اور غزہ میں قید تمام قیدیوں کی رہائی جیسے عوامل کی بنیاد پر ایک سفارتخانہ کھولے گا۔اینڈورا، بیلجیم، لکسمبرگ اور سان مارینو سے بھی توقع ہے کہ وہ اس ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے قبل فلسطین کو تسلیم کریں گے، اس سے قبل ہفتے کے اختتام پر آسٹریلیا، برطانیہ، کینیڈا، پرتگال اور مالٹا نے بھی ایسا کیا۔پاکستان کی نمائندگی کرنے والے وزیر خارجہ اسحاق ڈار مقررین میں شامل نہیں تھے، اس اجلاس میں ترکیہ، آسٹریلیا، برازیل اور کینیڈا سمیت کئی ممالک کے سربراہان اور وزرائے اعظم شریک تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف پیر کو نیویارک پہنچے لیکن اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے کانفرنس میں بھرپور شرکت کی۔وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر متعدد ممالک کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلانات کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان 1988 میں آزادی کے اعلان کے بعد فلسطین کو تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں شامل تھا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ دیگر ممالک بھی اسی طرح بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے یہ قدم اٹھائیں۔یہی مطالبہ فلسطینی صدر محمود عباس نے بھی کیا، جنہوں نے امریکی ویزا نہ ملنے کے بعد ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام ممالک سے اپیل کرتے ہیں جو ابھی تک ایسا نہیں کر پائے کہ وہ بھی یہ اقدام کریں، ہم آپ کی حمایت کے طلبگار ہیں تاکہ فلسطین اقوام متحدہ کا مکمل رکن بن سکے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ جنگ بندی کے ایک سال کے اندر اصلاحات اور انتخابات کرائے جائیں گے۔یہ کانفرنس ایک ایسے وقت میں منعقد ہوئی ہے، جب مغربی طاقتوں نے دہائیوں پرانی پالیسی سے ہٹ کر فلسطین کو تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
برطانیہ، جس نے 1917 کے بالفور اعلامیے کے ذریعے اسرائیل کے قیام کی راہ ہموار کی تھی، اس نے بھی پیر کو لندن میں فلسطینی سفارتخانہ کھول دیا۔یہ اعلیٰ سطحی اجلاس جولائی میں ہونے والی ایک سمٹ کے بعد منعقد ہوا، جس میں نیویارک اعلامیہ کا مسودہ تیار کیا گیا تھا اور بعد ازاں 12 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسے منظور کیا۔دریںاثناء پیر کو لندن میں فلسطینی مشن کے باہر پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد ہوئی، یہ تقریب فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کے ایک دن بعد رکھی گئی۔برطانوی وزیر خارجہ یویٹ کوپر نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی اب برطانیہ میں سفارتخانہ اور سفیر مقرر کر سکتی ہے۔برطانیہ کی وزارت خارجہ نے بھی اتوار کو اپنے سفری ہدایات کے صفحے پر تبدیلی کرتے ہوئے قبضہ شدہ فلسطینی علاقے کا حوالہ ہٹا دیا اور اس کی جگہ فلسطین لکھ دیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    اپریل 28, 2026
    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    اپریل 28, 2026
    وارانسی اور ہردوئی کا ہوگا ’وکاس‘

    وارانسی اور ہردوئی کا ہوگا ’وکاس‘

    اپریل 28, 2026
    برکس اجلاس میں اسرائیل پر ہندوستان کے موقف کو نہیں ملی حمایت: کانگریس

    برکس اجلاس میں اسرائیل پر ہندوستان کے موقف کو نہیں ملی حمایت: کانگریس

    اپریل 28, 2026
    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    اپریل 28, 2026
    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    اپریل 28, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist