• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, اپریل 28, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

یوپی میں 12 ہزار سے زائد اوقاف کی رجسٹریشن منسوخی تشویشناک

امیدپورتل پرمتولیان فوری درستی کو یقینی بنائیں: جمعیۃ علماء اترپردیش

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 28, 2026
0 0
A A
یوپی میں 12 ہزار سے زائد اوقاف کی رجسٹریشن منسوخی تشویشناک
Share on FacebookShare on Twitter

لکھنؤ،سماج نیوز سروس : اترپردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ کی جانب سے مرکزی حکومت کے ’امیدپورٹل (Umeed Portal) ‘پر دستاویزات کی خامیوں اور تکنیکی غلطیوں کی بنیاد پر 12؍ہزار سے زائد وقف جائیدادوں کا رجسٹریشن مسترد کیے جانے کی خبروں پر جمعیۃ علماء اترپردیش نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جمعیۃ علماء اترپردیش کے صدر محترم مفتی سید محمد عفان منصورپوری دامت برکاتہم اور ناظم اعلیٰ مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے اس صورتحال کو ملت اسلامیہ کے عظیم اثاثوں کے تحفظ کے تئیں ایک لمحہ فکریہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے تمام متولیان اوقاف، اراکینِ انتظامیہ اور دردمندانِ ملت سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ 5جون 2026ء کی دی گئی مہلت کا فوری اور بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مسترد شدہ اوقاف کا درست اندراج یقینی بنائیں۔ میڈیا رپورٹس اور محکمے کی آڈٹ کے مطابق، وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025ء کے تحت امید پورٹل پر اوقاف کی ڈیجیٹلائزیشن کے لازمی عمل کے دوران لکھنؤ (1114)، بجنور (1003) اور سہارنپور (990) سمیت ریاستی سطح پر 12 ہزار سے زائد اوقاف کی درخواستیں نامکمل معلومات اور ڈیٹا انٹری کی غلطیوں کے باعث خارج کر دی گئی ہیں۔ ان متاثرہ جائیدادوں میں بڑی تعداد میں مساجد، مدارس، قبرستان، عیدگاہیں، اور درگاہیں شامل ہیں۔ اس سنگین صورتحال پر جمعیۃ علماء اترپردیش کے صدر مفتی سید محمد عفان منصورپوری نے کہا کہ اوقاف ہمارے اسلاف کی امانت اور خالصتاً شرعی نوعیت کی چیز ہیں، ان کا تحفظ ہماری دینی، ملی اور دستوری ذمہ داری ہے۔ ایک طرف جمعیۃ علماء ہند مرکز سے لے کر ریاستی سطح تک نئے وقف ایکٹ کی دستوری خامیوں کے خلاف عدالت عظمیٰ میں قانونی لڑائی لڑ رہی ہے، تو وہیں دوسری طرف یہ بھی ناگزیر ہے کہ موجودہ حالات میں ہم تکنیکی اور انتظامی محاذ پر کوئی غفلت نہ برتیں۔ اربابِ انتظام اور متولیانِ کرام کی معمولی سی غفلت ہماری مساجد، مقابر اور مدارس کو بڑے قانونی خطرات سے دوچار کر سکتی ہے۔ لہٰذا، جون کے پہلے ہفتے تک ہر حال میں درست کاغذات اور مکمل کوائف کے ساتھ امید پورٹل پر ریکارڈ دوبارہ اپ لوڈ کر دیا جائے۔ ناظم اعلیٰ مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے واضح کیا کہ جمعیۃ علماء اترپردیش اوقاف کے تحفظ کے لیے پوری طرح مستعد ہے اور اس سلسلے میں مسلسل سرگرمِ عمل ہے۔ اسی تناظر میں، آئندہ 7 مئی 2026ء بروز جمعرات کو لکھنؤ میں منعقد ہونے والے صوبائی مجلس عاملہ کے اہم اجلاس کے ایجنڈے میں ’’تحفظ مساجد و مدارس اور اوقاف سے متعلق پیش رفت پر غور‘‘کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں امید پورٹل کے مسائل، متولیان کو درپیش تکنیکی مشکلات کے ازالے، اور اوقاف کے تحفظ کے لیے ایک ٹھوس اور جامع لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ جمعیۃ علماء اترپردیش نے اپنی تمام ضلعی اور مقامی اکائیوں کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر بیداری مہم چلائیں اور اپنے علاقوں کے اوقاف کو امید پورٹل پر درست طریقے سے رجسٹر کرانے میں متولیان کی ہر ممکن تکنیکی و قانونی رہنمائی کریں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    اپریل 28, 2026
    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    اپریل 28, 2026
    وارانسی اور ہردوئی کا ہوگا ’وکاس‘

    وارانسی اور ہردوئی کا ہوگا ’وکاس‘

    اپریل 28, 2026
    برکس اجلاس میں اسرائیل پر ہندوستان کے موقف کو نہیں ملی حمایت: کانگریس

    برکس اجلاس میں اسرائیل پر ہندوستان کے موقف کو نہیں ملی حمایت: کانگریس

    اپریل 28, 2026
    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    اپریل 28, 2026
    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    اپریل 28, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist