• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مئی 18, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

مسلمان طاقتور ہوگا تو ملک طاقتور ہوگا، آپ اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں : مولانا محمود اسعد مدنی

جمعیۃ علماء اتر پردیش کا دو روزہ صوبائی ورکشاپ و ضلعی مشورہ لہرپور میں منعقد، 53 اضلاع کے ذمہ داران کی شرکت

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 18, 2026
0 0
A A
مسلمان طاقتور ہوگا تو ملک طاقتور ہوگا، آپ اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں : مولانا محمود اسعد مدنی
Share on FacebookShare on Twitter

لہرپور، سیتاپور ،سماج نیوز سروس :جمعیۃ علماء اتر پردیش کے زیر اہتمام مقامی اور ضلعی اکائیوں کو عصری تقاضوں کے مطابق فعال و متحرک کرنے اور سماجی و ملی جدوجہد کے لیے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرنے کے مقصد سے ایک اہم ’دو روزہ تربیتی ورکشاپ و ضلعی مشورہ‘ ڈی ٹی پیلیس، قصبہ لہرپور، ضلع سیتاپور میں صوبائی صدر مفتی سید محمد عفان منصورپوری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اس اہم نشست میں اتر پردیش53/ اضلاع کے 180/سے زائد صدور، نظماء، نظماء تنظیم اور مختلف شعبوں کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بطور مہمان خصوصی صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید محمود اسعد مدنی نے بطور خاص شرکت فرمائی۔مولانا محمود مدنی نے اپنے کلیدی خطاب میں فرمایا کہ کسی بھی سماجی و ملی جدوجہد کی کامیابی کا مکمل انحصار خلوص نیت پر ہوتا ہے۔ تنظیمی استحکام پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں افراد سازی پر بھرپور توجہ دینی چاہیے، ساتھ ہی موجودہ قیادت کو چاہیے کہ وہ ہر ضلع میں کم از کم پانچ ایسے باصلاحیت افراد تیار کرے جو تنظیمی ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی انجام دے سکیں اور مستقبل میں قیادت فرائض انجام دے سکیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ ”مسلمان طاقتور ہوگا تو ملک طاقتور ہوگا، آپ دراصل اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں“۔ انہوں نے عہدیداران کو تلقین کی کہ وہ وقتی ناموافق حالات اور مخالفتوں سے گھبرانے کے بجائے خلوص نیت، جذبہ اور جہد مسلسل کو اپنا شعار بنائیں اور تنظیمی ڈھانچے کو نچلی سطح تک مضبوط کریں۔ صوبائی صدر مفتی سید محمد عفان منصورپوری نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ علماء اور جمعیۃ کے خدام محض مساجد کے منبر و محراب تک محدود نہیں ہیں، بلکہ وہ ملت کے مستقبل کے نگہبان اور ضامن ہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ موافق حالات میں کام کرنا کوئی غیر معمولی بات نہیں، اصل کمال یہ ہے کہ حالات کی مخالفت اور سنگینی کے باوجود میدان عمل میں ثابت قدم رہا جائے اور امت کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیا جائے۔ انہوں نے صوبائی دفتر کی تعمیرنو کا خاکہ بھی پیش کیا جس پر مختلف اضلاع کے ذمہ داران نے فراخدلانہ مالی تعاون کے عزائم کا اظہار کیا۔ ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ کی موجودہ جدوجہد دراصل انبیاء کرام اور صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے طرزعمل کا ہی تسلسل ہے، جسے اکابرین دیوبند نے اپنے خون جگر سے سینچا ہے۔انہوں نے زمینی سطح پر عوامی رابطے کو مضبوط کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سماجی و ملی جدوجہد کے تحت ضرورت مندوں کی داد رسی اور فلاحی کاموں کو ہماری اولین ترجیحات کا حصہ ہونا چاہیے۔ صوبائی ناظم اعلیٰ مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے تنظیمی استحکام، مؤثر رپورٹنگ اور عصری تقاضوں پر روشنی ڈالتے ہوئے واضح کیا کہ ورکشاپ میں جو بھی پراجیکٹ، منصوبے اور طریقہ کار پیش کئے گئے ہیں ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مسلمان نہ جھکاہے اورنہ کبھی جھکے گا

    مسلمان نہ جھکاہے اورنہ کبھی جھکے گا

    مئی 18, 2026
    گریٹ نکوبار پروجیکٹ پر کانگریس کا اظہار  تشویش، رمیش نے راج ناتھ کو لکھا خط

    گریٹ نکوبار پروجیکٹ پر کانگریس کا اظہار تشویش، رمیش نے راج ناتھ کو لکھا خط

    مئی 18, 2026
    کروکشیتر یونیورسٹی میں ایک اسٹڈی سینٹر اور چیئر کا نام  مہارانا پرتاپ کے نام پر رکھا جائے گا: نائب سنگھ سینی

    کروکشیتر یونیورسٹی میں ایک اسٹڈی سینٹر اور چیئر کا نام مہارانا پرتاپ کے نام پر رکھا جائے گا: نائب سنگھ سینی

    مئی 18, 2026
    وزیر اعظم مودی بھارت کی ترقی کیلئے بین الاقوامی دورہ پر

    وزیر اعظم مودی بھارت کی ترقی کیلئے بین الاقوامی دورہ پر

    مئی 18, 2026
    مسلمان نہ جھکاہے اورنہ کبھی جھکے گا

    مسلمان نہ جھکاہے اورنہ کبھی جھکے گا

    مئی 18, 2026
    گریٹ نکوبار پروجیکٹ پر کانگریس کا اظہار  تشویش، رمیش نے راج ناتھ کو لکھا خط

    گریٹ نکوبار پروجیکٹ پر کانگریس کا اظہار تشویش، رمیش نے راج ناتھ کو لکھا خط

    مئی 18, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist