• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, جولائی 16, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

نفلی صوم اورنفلی عبادات کا اہتمام ایک مسلمان کواللہ کا ولی بنادیتا ہے : مولانا محمد رحمانی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 3, 2023
0 0
A A
نفلی صوم اورنفلی عبادات کا اہتمام ایک مسلمان کواللہ کا ولی بنادیتا ہے : مولانا محمد رحمانی
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی:اسلام نے ہمارے لیے بے شمار ایسے مواقع فراہم کیے ہیں جن کے ذریعہ ہم اپنی زندگی کے نکھار اورنیکیوں میںبڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے اسباب تلاش کرسکتے ہیں۔ انہیںمواقع میں سے ایک موقع مختلف ایام اوراوقات میں بعض عبادات کے خصوصی اہتمام سے فائدہ اُٹھانا بھی ہے۔ماہ شعبان میںرسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کثرت کے ساتھ نفلی روزوںکا اہتمام فرماتے تھے اوررمضان المبارک کی تیاری کے لیے دیگر اعمال صالحہ اور بالخصوص نفلی عبادات کا خاص خیال رکھتے تھے ۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس طرح کے موقع سے بھر پور فائدہ اُٹھائیں ۔لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ آج ہم مسنون اعمال سے اس قدر غافل اوردورہیںکہ ان سے واقف ہی نہیں ہیں بلکہ افسوس اس بات پر ہوتا ہے کہ مسنون اعمال سے غفلت کے ساتھ ایسے اعمال کی انجام دہی کا اہتمام بھی کثرت سے کیا جاتا ہے جن کی شریعت اسلامیہ میں نہ گنجائش ہے اور نہ ان اعمال کواسلاف امت نے کبھی انجام دیا ہے ۔ شعبان کے مہینہ میں شب براء ت کا تصور اور پندرہ شعبان کو خصوصیت کے ساتھ روزہ کا اہتمام اوررات کی خاص عبادت کا اہتمام بھی انہیںبدعات میںسے ایک ہے ۔ان خیالات کا اظہار ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر ، نئی دہلی کے صدر مولانا محمد رحمانی سنابلی مدنی حفظہ اللہ نے سنٹر کی جامع مسجد ابوبکر صدیق ، جوگابائی ، نئی دہلی میں خطبہ جمعہ کے دوران کیا ۔ مولانا نفلی عبادات کے فضائل سے متعلق گفتگو فرمارہے تھے ۔ مولانا نے چند نفلی اعمال صالحہ کا تذکرہ کرکے اپیل کی کہ مسلمانوں کو انہیں اپنا کررب کائنات کی رضا مندی اورخوشنودی کے حصول کی سعی کرنی چاہیے۔خطیب محترم نے اپیل کی کہ ہمیںنفلی صوم، تحیۃ الوـضوء ،صلاۃ الضحیٰ، تحیۃ المسجد،قیام اللیل اور صدقات وخیرات کاخصوصی اہتمام کرنا چاہیے ۔ مولانا نے سب سے پہلے نفلی صدقہ کی فضیلت پر صحیح مسلم کی ایک حدیث ذکر فرمائی کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جب کوئی مسلمان اپنے پاکیزہ مال میںسے صدقہ کرتا ہے (اوراللہ پاکیزہ مال کے علاوہ کیے گئے صدقہ کوقبول نہیںفرماتا )تواللہ اس کے صدقہ کو اپنے داہنے ہاتھ میں لے لیتا ہے اگرچہ وہ کھجور کا ایک دانہ ہی کیوں نہ ہو پھر رب کائنات کی ہتھیلی میں وہ صدقہ بڑھتا رہتاہے یہاںتک کہ ایک پہاڑ کی شکل اختیار کرلیتا ہے جسے قیامت کے دن صدقہ کرنے والے کے سامنے لایا جائے گا۔خطیب محترم نے ابن حبان کی ایک صحیح حدیث کا مزیدذکر فرمایا جس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہارا اپنے بھائی سے مسکراکر ملنا بھی تمہارے لیے صدقہ ہے، امربالمعروف اورنہی عن المنکر بھی تمہارے لیے صدقہ ہے ، راستہ بھٹک گئے شخص کو راستہ بتا دینا اور نابینا کو اس کی منزل تک پہنچا دینا یا اس کی رہنمائی کرنا بھی صدقہ ہے اور راستہ سے کانٹا، پتھر یا تکلیف دہ چیز کو ہٹادینا بھی صدقہ ہے ۔اسی طرح اپنے برتن سے دوسرے کے برتن میں پانی یا کھانا ڈال دینا بھی صدقہ ہے اوریہ نفلی عبادات اتنی اہم اورافضل ہوتی ہیں کہ اللہ ان کے ذریعہ فرائض اورواجبات میں رہ جانے والی کمیوں کو دور فرمادیتا ہے اورجوبندہ رب کائنات سے نوافل کے ذریعہ قربت اختیارکرتا ہے اس کے بارے میں ایک حدیث قدسی میںاللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ میں اس کواپنا دوست بنا لیتا ہوںاور اس سے دشمنی کرنے والے سے اعلان جنگ کردیتا ہوںاور اسے اتنا محبوب بنالیتا ہوںکہ اس کا کان ، آنکھ، ہاتھ اورپیر بن جاتا ہوں جس کے ذریعہ وہ دیکھتا، سنتا، چلتا اور پکڑتا ہے اورجب وہ مجھ سے مانگتا ہے تو اسے عطا کرتا ہوں اورجب پناہ طلب کرتا ہے تواسے اپنی پناہ میں لے لیتا ہوں۔شیخ رحمانی حفظہ اللہ نے مسلمانوںسے اپیل کی کہ وہ شعبان کے بقیہ ایام کورمضان کے استقبال کی تیاری اورکثرت کے ساتھ نفلی عبادات کے اہتمام میںگزاریں اورہرقسم کی بدعات وخرافات سے بچیں، اسلام میںشب براء ت یا پندرہویں شعبان کے دن میںکسی خصوصی روزہ یا رات میںمخصوص عبادت ، قبرستان میںچراغاں یا روحوں کی آمد پر ان کے لیے الگ الگ پکوان کے اہتمام کا کوئی تصور نہیںہے بلکہ یہ سب بدعات ہیں جوہمارے اعمال کوتباہ کرڈالتی ہیں اس وجہ سے ہمیںاس سے توبہ کرنی چاہیے اوران سے مکمل اجتناب کرنا چاہیے۔اخیر میںدعائیہ کلمات پرخطبہ ختم ہوا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    نمیشا پریا کی پھانسی پر لگی روک—شیخ ابو بکر کا کارنامہ

    جولائی 16, 2025
    اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کو ایک بار پھر نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے میں 12 افراد ہلاک

    اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کو ایک بار پھر نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے میں 12 افراد ہلاک

    جولائی 16, 2025
    ہمارے کلینک میں 10 میں سے ایک بچہ غذائیت کی کمی کا شکار ہے: انرواکا دعویٰ

    ہمارے کلینک میں 10 میں سے ایک بچہ غذائیت کی کمی کا شکار ہے: انرواکا دعویٰ

    جولائی 16, 2025
    اسرائیلی میڈیا کاغزہ مذاکرات میں 24 گھنٹوں کے دوران بڑی پیش رفت ہونے کا دعویٰ کیا

    اسرائیلی میڈیا کاغزہ مذاکرات میں 24 گھنٹوں کے دوران بڑی پیش رفت ہونے کا دعویٰ کیا

    جولائی 16, 2025

    نمیشا پریا کی پھانسی پر لگی روک—شیخ ابو بکر کا کارنامہ

    جولائی 16, 2025
    اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کو ایک بار پھر نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے میں 12 افراد ہلاک

    اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کو ایک بار پھر نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے میں 12 افراد ہلاک

    جولائی 16, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist