نئی دہلی سماج نیوز سروس
عازمین حج کو میڈیکل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں بہت سی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ سینٹرل حج کمیٹی نے سرکاری ڈاکٹر کے ذریعے میڈیکل سرٹیفکیٹ لازمی قرار کیا ہے کئی اسپتالوں نے تو یہ کہہ کر حج کا سرٹیفکیٹ بنانے سے سے انکار کر دیا ہے کہ یہ سرٹیفکیٹ بنانے کا اختیار صرف مرکزی اسپتالوں کو ہے جبکہ دہلی حج کمیٹی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ عازمینِ حج کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے حج کمیٹی کی جانب سے دلی سرکار کو کو ایک خط بھیجا گیا ہے جس میں میڈیکل سرٹیفکیٹ کی سہولت دستیاب کرانے کی اپیل کی گئی ہے دلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کو سر جہاں نے کہا کہ یہ بات صحیح ہے کہ اس سال حج پر جانے کے لئے جو جو میڈیکل سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے ہے اس کو بنوانے میں عازمین حج کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس ہفتےدو سرکاری چھٹی ہونے کی وجہ سے بھی لوگ پریشان ہیں چیئرپرسن نے مزید بتایا کہ ہم نے اس سلسلے میں ایگزیٹو آفیسر عارفی صاحب اور اور ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن صاحب سے بات کرکے دلی سرکار کو خط بھیجا ہے اور اس میں مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ڈاکٹروں کا ایک پینل حج منزل میں تعنات کیا جائےتاکہ یہیں سے میڈیکل سرٹیفکیٹ مہیا کرایا جا سکے ہمارا سماج کے نمائندے نے جب سیلم پور اسمبلی عبدالرحمن کو پریشانی سے آگاہ کر آیا تو انھوں نے فوری طور سے سیلم پور اسمبلی حلقہ میں واقع جگ پرویش چندر شاستری پارک ہسپتال میں ایم ایس سے بات کرکے خصوصی انتظام کرایا ہے انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے پانچ تاریخ کو روگی کلیان( آر کے ایس) سمیٹی جو ہسپتال میں واقع ہے کے دفتر میں وہ اپنے لوگوں کو تعینات کر رہے ہیں تاکہ یہ لوگ عازمین حج کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کرکٹ بنوا نے میں مدد کریں اس سے لوگوں کو پریشانی نہیں ہوگی اس مرتبہ سینٹرل حج کمیٹی کی جانب سے جاری کیے گئے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی تصدیق صرف سرکاری ڈاکٹر ہی کریں گے