سیتا پور تمبور سے موصول اطلاع کے مطابق خانوادہ امام اھل سنت والجماعت حضرت مولانا عبد الشکور فاروقی رحمہ اللّٰہ کے چشم و چراغ، مسلک اھل سنت والجماعت کے ترجمان، بے مثال خطیب اور عظیم مبلغ و داعی حضرت مولانا عبد العلیم فاروقی صاحب رحمہ اللّہ کے انتقال پر ملال کے موقعے پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے عالم دین اسلامی اسکالر مفتی محمد خبیر ندوی نے بتایا ہے کہ شریک غم محمد خبیر ندوی علیگ رح موصوف ازہر ھند دارالعلوم دیوبند، اور عالم اسلام کی عظیم دینی و تربیتی درسگاہ دارلعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کی مجلس شوری ( مجلس منتظمہ) کے رکن، عظمت صحابہ کی عظمت کے علمبردار اور فرق باطلہ کا قلع قمع کرنے کرنے والے لکھنؤ کے ممتاز تعلیمی، دعوتی اور اسلامی فکر و نظر کے ترجمان ادارہ دارالمبلغین لکھنؤ کےروح رواں سمیت بہت سے مدارس اسلامیہ، علمی ادبی سماجی اور تعلیمی تنظیموں کے سرپرست بھی تھے مسلم اسکالر مفتی محمد خبیر ندوی نے کہا کہ مجھے مولانا فاروقی صاحب رح مرحوم کے انتقال پر ملال سے ذاتی طور پر صدمہ ہوا ہے اور میں خود اھل خانہ کے ساتھ شریک غم ہوں، بس اس مصیبت کی گھڑی میں سبھی کو صبر و تحمل کی اپیل کرتے ہوئے اللّٰہ تعالیٰ سے دست بدعا ہوں کہ وہ ذات عالی جاہ مولانا فاروقی موصوف مرحوم کی بال بال مغفرت فرما کر پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین !