• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مئی 3, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

صدّام حسین فیضی کے مضامین اور تحریریں حوالوں کے لئے منتخب: شکیل غوث

مدرسہ فیض ِ ہدایت میں مصنف صدّام حسین کو زبردست استقبالیہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 3, 2026
0 0
A A
صدّام حسین فیضی کے مضامین اور تحریریں حوالوں کے لئے منتخب: شکیل غوث
Share on FacebookShare on Twitter

رام پور،سماج نیوز سروس: مدرسہ فیض ہدایت واقع ڈونگرپور واحد نگرمیں استقالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ پروگرا م کا آغاز قاری جمشید کی تلاوت کلام پاک اور بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر اظہر عنایتی کی نعت مبارک سے ہوا۔ پروگرام کی صدارت علیگ سوسائٹی کے صدر ناصر خاں علیگ نے کی۔ جب کہ نظامت محمد نعمان غازی نے کی۔ پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے معروف ناظم ِ مشاعرہ سید شکیل غوث نے نوجوان صحافی و مصنف صدّام حسین فیضی کی علمی وادبی خدمات کے ساتھ ساتھ دنیائے صحافت کی بے باکی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ کم سنی میں صدّام حسین فیضی ؔ نے ایسے معتر اور مستند مضامین، اداریے اور خبریں لکھی ہیں جن کو نہ صرف حوالوں کے لئے منتخب کر لیاگیاہے بلکہ ان کو غیر معروف شہرت حاصل ہوچی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی بے باکی اور بے خوف قلم کاری کو دیکھ کر بعض اوقات میں اور اظہرعنایتی بہت کچھ سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں انشاء اللہ جس طرح ان کی ابتداء بہت اچھی ثابت ہوئی اسی طرح انتہا بہت روشن ہوگی۔جمعیۃ علماء ہندکے ضلع صدر مولانا اسلم جاوید قاسمی نے کہاکہ مدارس سے تعلیم یافتہ صدّام حسین فیضی ؔ نے جو شہرت اور عزت کمائی ہے یقینا یہ ان کے والدین اور اساتذہ کی ہی دین ہے۔ انہوں نے مولانا عبدالوہاب خاں ؒ پر جوتحقیقی کام کیاہے اس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہی ہے۔ ہم سب کو ان کی ہمت افزائی کے لئے آگے آنا چاہئے۔ ماسٹر اسرار احمد نے کہاکہ ہماری دعائیں ہمیشہ صدّام حسین فیضی کے سنہرے مستقبل کے لئے رہیں گی۔ پروگرام کے کنوینراور مدرسہ ہذا کے مہتمم مولوی شاہد علی خاں نے کہاکہ صدّام حسین فیضی بے حد خدار انسان ہیں۔ بہت کم قلم کار اور صحافی ایسے ہوتے ہیں جو بغیرکسی لالچ و حرض کے مفاد سے اوپر اٹھ کر سماج کوبنانے کے لئے صحافت میں خدمات انجام دیتے ہیں۔مہمان خصوصی اورپروگرام کے دولہا صحافی صدّام حسین فیضیؔ نے کہاکہ مدارس ِ اسلامیہ سے ہی نڈراوربے باک قلم کار، صحافی اور لیڈر پیدا کرتے ہیں۔ مولانامحمد علی جوہر، مولانا شبلی نعمانی، مولانا شوکت علی، مولانا حسرت موہانی، مولانا حسین احمد مدنی، مولانا عبدالوہاب خاں یہ سبھی لوگ مدارس سے تعلیم حاصل کرکے ہی اپنے اپنے مسندوں پر پہنچے ہیں کہ آج ان کے نام کا ڈنکہ بج رہاہے۔صحافی صدّام حسین فیضی نے کہاکہ مولانا عبدالوہاب خاں پر جوتصنیف ہے اس میں ایک عالم کس طرح سیاست میں قدم رکھ کر میدانِ عمل میں آکر ظالم حکمرانوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈاکر بات کرتاہے یہ بھی واضح کیاگیاہے اس لئے اس کتاب کی اہمیت کو سمجھیں اور اس کا مطالعہ ضرور کریں۔ انہوں نے اس پروگرام کے انعاد پر سبھی کا شکریہ اداکیا۔ صدر محفل ناصر خاں علیگ نے کہاکہ صدّام حسین فیضی کے مضامین اور خبریں دیکھ کر بعض وقت یہ بھی سوچا جاتاہے کہ کہیں یہ کسی بڑی پریشانی میں مبتلانہیں ہوجائیں جب کہ کئی مرتبہ وہ آزمائشوں کی گرداب میں آچکے ہیں مگر ان کی اخلاص ِ نیت اور سچائی کی ہی دین ہے کہ پھران کے ساتھ اللہ کی مدد شامل ِ حال ہوتی ہے۔مدرسہ فیض ِ ہدایت کی جانب سے صدّام حسین فیضی کو ان کی تخلیق پر پگڑی باندھی گئی۔ جب کہ دوشالہ اعزاز اور قیمتی تحائف کے ساتھ ان کا استقبال کیاگیا۔ اس موقع پر رضوان احمد صدیقی، پروفیسر نفیس احمد، ڈاکٹر عدالرؤف خاں، شعیب محمدخاں، مظفراللہ خاں، نجمی صدیقی،مولانایامین قاسمی، محمودعلی خاں،مولوی معاذ شاہد،ڈاکٹر خالد حسن خاں، وسیم الحسن خاں،کانگریس شہر صدر باقرعلی خاں سمیت ادارہ کے اساتذہ و طلباء بڑی تعدادمیں موجود رہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    مئی 3, 2026
    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    مئی 3, 2026
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist