• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, اپریل 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ناکامی میں بھی کامیابی تلاش کر رہے ہیں کانگریس انچارج

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 9, 2023
0 0
A A
ناکامی میں بھی کامیابی تلاش کر رہے ہیں کانگریس انچارج
Share on FacebookShare on Twitter

راجستھان کے انچارج سکریٹری سکھوندر سنگھ رندھاوا نے جائزہ میٹنگ کے بعد کہا ہمارا پہلے کے مقابلہ ووٹ فیصد بڑھا ہے ، کئی سیٹیں بہت کم ووٹوں سے ہم ہارے ہیں ، 24؍کے لیے تیار ہیں
ممتاز عالم رضوی
نئی دہلی :اسمبلی انتخابات میں ملی ناکامی میں بھی کانگریس کے انچارج کامیابی تلاش کر رہے ہیں اور عام انتخابات 2024؍کے لیے پوری قوت کے ساتھ اٹھ کھڑے ہونے کا عزم ظاہر کر رہے ہیں ۔ حالانکہ ان کے سامنے بڑا سوال یہ پیدا ہو گیا ہے کہ کیا یہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوں گے یا نہیں ؟ جائزہ میٹنگ کے بعد راجستھان کانگریس کے انچارج سکریٹری اے آئی سی سی سکھوندر سنگھ رندھاوا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کافی دیر تک راہل گاندھی،ملکاارجن کھڑگے ، کے سی وینو گوپال ،اشوک گہلوت ، سچن پائلٹ ، بھنور جی وغیرہ سے میٹنگ میں بات چیت ہوئی ۔ میٹنگ کافی دیر تک چلی ۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا جو ووٹ شیئر تھا اس کا فرق بی جے پی سے کم ہے اور بہت سے امیدوار ہمارے بہت کم ووٹوں سے ہارے ہیں ۔ایسے امیدوار بھی ہیں جن کا فرق 1500؍سے بھی کم ہے ۔ان سب پر چرچا ہوئی اور ساتھ ہی ہم نے آج سے ہی ان کو بول دیا ہے کہ ہم پارلیمنٹ کی تیاری کریں گے اور جہاں جہاں ہماری خامی رہ گئی ہے ، کمیاں رہ گئی ہیں ان کو پورا کریں گے اور متحد ہوکر الیکشن لڑیں گے ۔مسٹر رندھاوا نے کہا کہ سابقہ جو الیکشن ہے وہ آپ دیکھ ہی رہے ہیں کہ پوری کانگریس متحد تھی اور ایک آواز میں پوری کانگریس نے الیکشن لڑا ۔ہمارے جو بوتھ لیول یا بلاک صدور تھے یا دوسرے بلاک صدور تھے ، ضلعی صدور تھے انھوں نے خوب کام کیا ۔کانگریس کے ورکرس نے بھی خوب محنت کی ،اس کے لیے ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور جو ہمارے لیڈر صاحبان ہیں انھوں نے بھی کہا ہے کہ جو پارلیمنٹ کا الیکشن ہے اس کی آج سے ہی تیاری کرنی چاہئے اور ہمیں فائٹ کرنی ہے اور لوگوں کو بتانا ہے کہ ہمیں جیت کر آنا ہے۔استعفیٰ کے سوال پر مسٹر رندھاو ا نے کہا کہ دیکھئے ہم نے ان کو کہا کہ جو ہیں ، وہ کر دیں گے۔انھوں نے کہا کہ راجستھان میں بہت اچھی کارکردگی رہی ہے باقی ریاستوں کے مقابلہ ہم دیکھ سکتے ہیں ۔آپ نے دیکھا ہے کہ کبھی بھی بہت دیر بعد کانگریس اتنی سیٹوں پر پہنچی ہے اور ووٹ شیئر ہمارا ڈاون نہیں آیا ہے ، ہم آدھا ، میرے خیال سے 0.44؍فیصد پہلے سے آگے بڑھے ہیں ۔تووہاں جو الیکشن تھا اس کے بارے میں ہم نے بات کی اور دیکھئے میں تو یہی چاہتا ہوں ، میں نے تو پہلے بھی کئی مرتبہ کہا تھا کہ میں اسمبلی تک یہیں رہنا چاہتا ہوں اس کے بعدمجھے پنجاب میں بھی جاکر واپس کام کرنا ہے ۔ تو جو انچارج ہوتے ہیں ، صدر ہوتے ہیں ، سی ایم ہوتے ان کا کام ہے الیکشن لڑنا اور وہاں ہم پتہ نہیں کیسے پیچھے رہ گئے ، اس کے بارے میں بھی ہم سوچیں گے کہ کیوں رہے ۔اور اتنے کم ووٹوں پر کئی امیدوار ہمارے جو ہارے ہیں ان کے اوپر بھی ہم چرچا کریں گے ۔
mumtazshalam@gmail.com
9899775906

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    اپریل 24, 2026
    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری  محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    اپریل 24, 2026
    مضبوط، خود مختار اور مربوط خلائی صلاحیت وقت کی ضرورت

    مضبوط، خود مختار اور مربوط خلائی صلاحیت وقت کی ضرورت

    اپریل 24, 2026
    صحت مند ہریانہ،ایک کروڑ سے زیادہ اسکریننگ

    صحت مند ہریانہ،ایک کروڑ سے زیادہ اسکریننگ

    اپریل 24, 2026
    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    اپریل 24, 2026
    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری  محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    اپریل 24, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist