ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ دشمن نے جب بظاہر شہید قاسم سلیمانی کو ہم سے چھین لیا تب بھی استقامت جاری رہی اور مزید مضبوط ہوئی ، ان کا خون تمام مسلمانوں کے لئے اسلام کے اس شہید رشید کی راہ کو جاری رکھنے کے لئے حجت و دلیل بن گیا۔جنرل حسین سلامی نے کہا کہ دشمن سمجھ رہا تھا کہ جنرل زاہدی کی شہادت سے لبنان ، شام اور یمن میں شہادت کا چراغ بجھ جائےگا لیکن ان کا یہ گمان غلط ثابت ہوا۔جنرل سلامی نے کہا کہ دشمن نے ایک بڑی غلطی کی جس طرح شہید ہنیہ کی شہادت کے بارے میں غلط خیال کیا تھا اسی طرح حزب اللہ کے بارے میں یہ غلط سمجھا کہ حزب اللہ ختم ہوگئی ۔اور ان کا راستہ ہموار ہوگيا ہے لیکن وعدہ صادق دو نے ایران کی طاقت کاعظیم جلوہ دکھایا ۔کمانڈر حسین سلامی نے خبردار کیا کہ اگر آپ غلطی کرتے ہیں اور خطے میں یا ایران میں ہمارے اہداف پر حملہ کرتے ہیں تو ہم ایک بار پھر آپ کو تکلیف دہ ضرب لگائیں گے۔ یہ ایسا حملہ ہوگا کہ امریکی فضائی دفاعی نظام "تھاڈ” کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ حسین سلامی نے کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر عباس نیلفروشان کی تدفین کی تقریب میں کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ جب ہم کچھ کہتے ہیں۔