نئی دہلی ،پریس ریلیز،ہمارا سماج: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے سابق چیئر مین حاجی مختار احمد نے قومی اتحاد واتفاق پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں ہر حال میںگنگا جمنی تہذیب و یکجہتی کو مزید فروغ دینا ہے ،نیزموجودہ وقت میں پھیلی نفرت وعداوت کوختم کر کے بقائے باہمی آہنگی کوفروغ دیناہے اور کسی بھی حالت میں جذبانی نہیں ہونا ہے۔وہ آج موجودہ حالات کے سلسلے میں پریس کوبیان دے رہے تھے۔ حاجی مختار نے مزید کہا کہ اتحاد انسانی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ،کیو نکہ متحدنہ ہو نے کے سبب اسلام مخالف طاقتیں اپنے مقصد میں کا میاب ہورہی ہیں ،لہذااسی لئے ضروری ہے کہ مسلکی اختلافات وطبقات سے اوپر اٹھ کر ایک پلیٹ فارم پرمسلمان آئیں ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سیرت محمدﷺ سے فیض حاصل کرتے ہوئے ہمیں آپسی اتحاد بھائی چارگی ورواداری کا مظاہرہ کرناچاہئے اور یہی موجودہ وقت کا تقاضا ہے،ساتھ ہی خصوصی دعائوں کا بھی اہتمام کرنا ہے ۔انکادوران گفتگو یہ بھی کہناتھا کہ ہندوستان چونکہ ہندو،مسلم،سکھ،عیسائی،جین ، بودھ ،پارسی سمیت مختلف طبقے کے لوگ ہزاروں سال سے پیار ومحبت کیساتھ رہتے آئے ہیں اور سبھی تہواروخوشیاں مل جُل کرجشن کے طورپرمناتے ہیں،تاہم یہی نہیں ایک دوسرے کے دکھ ،درد میں بھی شریک ہوتے ہیں یہی ہماری تہذیب وثقافت ہے۔انہوں نے افسوس کیساتھ کہاکہ کچھ مٹھی بھر لوگ وطن عزیزکا ماحول خراب کر نے میں لگے ہوئے ہیں ، ایسے میں مسلم قوم کی ذمہ داری زیادہ ہے ، کیو نکہ وہ زیادہ محب وطن ہیںنیزانہوںنے ملک کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا ، ایسے میں ہمیںاُنکے منصوبوں کو ناکام بنا کر قومی اتحادویکجہتی کا ثبوت پیش کرناہے۔