عالم اسلام: شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ جبالیا کیمپ کے القصاصیم علاقے میں ایک خفیہ اڈے پر اس کے حملے میں 12 صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے اور ایک فوجی گاڑی نیز ایک ٹینک تباہ ہوگیا۔ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے جبالیا کیمپ کے القصاصیم علاقے میں ایک عمارت پر حملہ کردیا جس میں بارہ صیہونی فوجی چھپے ہوئے تھے۔اس رپورٹ کے مطابق آرپی جی سے کئے جانے والے فلسطینی مجاہدین کے اس حملے میں سبھی بارہ صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ القسام بریگیڈ نے بتایا ہے کہ اس کے مجاہدین کے اس حملے میں صیہونی فوج کی ایک گاڑی اور ایک ٹینک تباہ ہوگیا۔ القسام بریگیڈ نے اس حملے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کے حملے کے بعد تین صیہونی فوجی ایک مرکاوا ٹینک کی طرف بھاگ رہے تھے کہ وہ ٹینک بھی ایک طاقتور بم سے حملہ کرکے تباہ کردیا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے ایک اور آپریشن میں غاصب صیہونی فوج کی ایک گاڑی کو الیاسین 105 نوعیت کے راکٹ سے نشانہ بناکر تباہ کردی۔