ممبئی (یواین آئی) – دہلی کیپٹلز کے تیزگیندباز مکیش کمار پر ممبئی انڈینز کے خلاف میچ کے دوران آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ان کی میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔مکیش کمار بدھ کو ممبئی انڈینز کے خلاف میچ کے دوران آئی پی ایل ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.2 کے تحت لیول 1 کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا۔ اس کے لیے ان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا اور ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا۔ اس کا تعلق میچ کے دوران کرکٹ کے سامان، کپڑوں، گراؤنڈ آلات یا فٹنگس کے غلط استعمال سے ہے۔ گزشتہ شام کھیلے گئے میچ میں مکیش نے اپنے چار اوورز میں 48 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے پھینکے گئے 19ویں اوور میں سوریہ کمار یادو اور نمن دھیر نے 6, 1, 4, 6, 6, 4 یعنی کل 27 رنز بنائے۔اس سیزن میں مکیش نے اب تک 11 میچوں میں 32.63 کی اوسط اور 10.11 کی اکانومی سے 11 وکٹیں حاصل کی ہیں۔