• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, اکتوبر 10, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

جسمانی صحت اور اس کے تقاضے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 11, 2023
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter
     اللہ تعالی کا بہت شکر ہے کہ اس نے ہمیں بہت ساری نعمتیں عطا کی ہیں۔ اگر ہم اس کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہیں تو شمار نہیں کر سکتے، اللہ تعالی فرماتا ہے،اور قران گواہ ہے- ” اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تو شمار نہیں کر سکتے ” (سورہ نحل- آیت: 18)
        یقینا ہم اللہ تعالی کی نعمتوں کو شمار کرنے سے قاصر ہیں،آخر ہم اللہ تعالی کی کن کن نعمتوں کو شمار کریں؟  اس کے احسانات ہم پر بے شمار بے حساب ہیں۔ ایسا نہیں کہ وہ احسانات ایک بار مل گئے، بس!  ایسا نہیں!  بلکہ روزانہ فضل و کرم کے احسانات ہوتے رہتے ہیں اور رب کریم کی کرم نوازی کا یہ سلسلہ قیامت تک چلتا رہے گا۔
     اور یہ یاد رکھنا چاہیے کہ یہ ساری نعمتیں یہ ساری نعمتیں اور احسانات سب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی برکت سے ہے۔ اللہ تعالی کے بے شمار احسانات اور انعامات میں سے ایک بہت بڑی نعمت صحت بھی ہے، جس کی اہمیت کا بہت سارے لوگوں کو احساس تک نہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی صحت کو غیر ضروری چیزوں میں صرف کرتے ہیں۔ اور ایک اچھی صحت جو اللہ تعالی کی طرف سے بہت بڑا تحفہ تھی اسے ختم کر رہے ہیں۔ یہ تو معلوم ہی ہے کہ صحت اگر ہے تو انسان دنیا کا کوئی بھی کام باسانی کر سکتا ہے۔ اور وہ اپنے اوپر فرض شدہ حقوق اور ذمہ داریوں کو بحسن وخوبی انجام دے سکتا ہے۔ اسی طرح سے وہ اپنے خالق کی عبادت کر سکتا ہے اور خوب سے خوب نیکیاں کما سکتا ہے اور اپنے نامہ اعمال میں انہیں ذخیرہ اندوز کر سکتا ہے۔ اسی لیے صحت کو بہت بڑی دولت کہا گیا ہے۔ انگلش کا محاورہ ہے. Health is wealth یعنی صحت ہی دولت ہے۔اسلام کی نظر میں توانہ و طاقتور مومن ضعیف اور کمزور مومن سے بہتر ہے حضور پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے اس سلسلے میں اس کی اہمیت کو بتاتے ہوئے ارشاد فرمایا:  کہ_” تم پر تمہارے جسم کا حق ہے اور تم پر تمہاری انکھوں کا حق ہے "(صحیح البخاری،حدیث: 5199)-
     جسم کا کیا حق یہ ہے؟ اس کا حق یہ ہے کہ اس کو کچھ دیر کے لیے آرام بھی دیا جائے، اس کو زیادہ نہ تھکایا جائے، اسے  بہترین غذائیں ،صاف ہوا اور صاف پانی دیا جائے، اسے ہر طرح کی آلودگی سے بچایا جائے، اس کے صاف و ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے، اور سب سے بڑا حق یہ ہے کہ اسے نیک کام میں لگایا جائے اور ہر برے اور ضرر رساں چیزوں اور کاموں سے بچایا جائے۔ یہی تو جسم کے حقوق ہیں۔۔۔۔۔  اسی طرح آنکھوں کے بھی حقوق،ہیں اس کے حقوق بھی کچھ اسی طرح کے ہیں کہ اس سے وہ چیزیں دیکھی جائیں جس کے دیکھنے کی اجازت ہے اور اس کے صاف و صفائی کا جو حق ہے اسے پورا کیا جائے اور ہر مومنوع اور حرام چیزوں سے اس کی حفاظت کی جائے نیز اللہ تعالی کی اس نعمت کو نیک کام میں لگایا جائے۔
      اسی طرح ایک اور روایت میں فرمایا گیا ہے :کہ_ "دو چیزیں ایسی ہیں کہ اس کے بارے میں بکثرت لوگ نقصان اور خسارے میں ہیں ایک صحت اور دوسری بے فکری.” (صحیح البخاری). صحت دنیا کی بیش قیمت نعمتوں میں سے ایک نعمت شمار کی جاتی ہے کہ جب تک یہ قائم رہتی ہے ہمیں اس کی قدر نہیں ہوتی مگر جوں ہی یہ ہمارا ساتھ چھوڑ دیتی ہے تو ہمیں فورا احساس ہونے لگتا ہے کہ یہ ہماری دیگر نعمتوں میں سے کہیں زیادہ قیمتی ہے اور اس کے لیے نہ جانے کیا کچھ نہیں کرتے لیکن اب تو وقت گزر چکا ہوتا ہے یا وہ پھر کسی مصیبت زدہ کو یا مریض کو یا مختلف پیچیدہ امراض وہ مہلک بیماریوں کو دیکھتے ہیں۔ تو احساس ہونے لگتا ہے کہ یار یہ صحت تو اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے لیکن پھر بھی بہت سارے لوگ اس کی قدر نہیں کرتے جیسا کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی پیشنگوئی فرمائی:  کہ_” دو نعمتوں کے حوالے سے لوگ عموماً دھوکے میں مبتلا ہوتے ہیں، ایک صحت، دوسری فراغت۔ (بخاری و مسلم)  یعنی لوگوں کے پاس جب صحت ہوتی ہے تو وہ اس کی قدر کر کے اچھے اچھے کام نہیں کرتے بلکہ اسے بے فائدہ چیزوں میں صرف کر دیتے ہیں پھر جب چلی جاتی ہے تو کف افسوس ملتا ہے۔ اسی طرح فراغت کہ جب لوگ فارغ ہوتے ہیں تو وہ اپنا وقت بےکار کی چیزوں میں مثلا گیم، کھیل کود، جوا اور عشق بازیو دنیا داری میں لگا کر صرف کر دیتے ہیں۔
     *جسمانی صحت کے تقاضے*
    ١_ اسلام مذہب فطرت ہے وہ ہر چیز میں اعتدال پسند کرتا ہے اس میں افراط و تفریط نہیں لہذا جسمانی صحت کا تقاضہ یہ ہے کہ اس میں توازن رکھا جائے توازن کا مطلب یہ ہے کہ نہ زیادہ کھایا جائے نہ زیادہ سویا جائے اور زیادہ بولا جائے نہ زیادہ تھکایا جائے اور نہ زیادہ آرام دیا جائے بلکہ ہر چیز میں درمیانہ روی کو قائم رکھا جائے۔
    ٢_حرام اور ضرر رساں چیزوں سے بچایا جائے اور اسے مفید غذائیں دی جائیں،کھانے میں پھوک نہ ماری جائے، بہت گرم کھانا نہ کھایا جائے، کھڑے ہو کر نہ کھایا جائے، بہت عجلت میں نہ کھایا جائے، بھوک رکھ کر کھایا جائے، اور کھانا کو چبا چبا کر کھایا جائے، کیونکہ اگر اس کے اگر اس اصول نہ اپنایا جائے تو صحت کے تقاضے پورے نہیں ہوں گے۔
     ٣_ ایکسرسائز اور ورزش کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیا جائے اسی طرح تازہ اکسیجن تازہ دھوپ لیا جائے صاف و صفائی کا خاص خیال رکھا جائے نمبر چار بھرپور نیند لی جائے، اس کے لیے رات کو جلدی سویا جائے اور صبح جلدی بیدار ہوا جائے۔ اسی طرح اپنی زندگی کا نظم و ضبط بنایا جائے، اخر میں عرض کروں گا کہ اگر اسلام کے اصول کو سمجھ لیا جائے اور اس پر عمل کیا جائے تو مذکورہ ساری چیزیں حاصل ہو سکتی ہیں اللّٰہ  ہم سب کو ایک بہترین صحت عطا فرمائے اور اس کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
محمد شفیق عالم مصباحی
البرکات ،علی گڑھ
ReplyForward
ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    دشمن جانتا ہے کہ حملہ کیا تو جنگ بندی کے لئے گڑگڑانا پڑے گا: ایران

    دشمن جانتا ہے کہ حملہ کیا تو جنگ بندی کے لئے گڑگڑانا پڑے گا: ایران

    اکتوبر 10, 2025
    دھواں اگلنے والوں کیلئے سعودی عرب کا نیا ضابطہ متعارف

    دھواں اگلنے والوں کیلئے سعودی عرب کا نیا ضابطہ متعارف

    اکتوبر 10, 2025
    سوڈان کے الفشر میں مسجد پر نیم فوجی حملے میں 13 افراد ہلاک

    سوڈان کے الفشر میں مسجد پر نیم فوجی حملے میں 13 افراد ہلاک

    اکتوبر 10, 2025
    ونیزویلا نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

    ونیزویلا نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

    اکتوبر 10, 2025
    دشمن جانتا ہے کہ حملہ کیا تو جنگ بندی کے لئے گڑگڑانا پڑے گا: ایران

    دشمن جانتا ہے کہ حملہ کیا تو جنگ بندی کے لئے گڑگڑانا پڑے گا: ایران

    اکتوبر 10, 2025
    دھواں اگلنے والوں کیلئے سعودی عرب کا نیا ضابطہ متعارف

    دھواں اگلنے والوں کیلئے سعودی عرب کا نیا ضابطہ متعارف

    اکتوبر 10, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist