• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, اکتوبر 11, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

رحمانی 30اب بن گیا ہے غریب مسلم طلباء کے استحصال کا سینٹر

سکریٹری سمیت کئی ذمہ داروں نے دیا استعفیٰ، مسٹر فہد رحمانی پر خیراتی ادارہ کو کاروباری فیکٹری بنانے کا الزام

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 27, 2024
0 0
A A
رحمانی 30اب بن گیا ہے غریب مسلم طلباء کے استحصال کا سینٹر
Share on FacebookShare on Twitter

بولنا تو پڑیگا

سید شعیب رضا فاطمی

9968778671

ملک کا باوقار کوچنگ سینٹر رحمانی 30اب غریب مسلم طلباء کے استحصال کا مرکز بن گیا ہے، گارجین پریشان ہیں ،کس دنیا کے بچے کامیاب ہورہے ہیں اس کی کوئی تفصیل نہیں ہے، اندھا دھند خیراتی ادارہ اور مفت کوچنگ کے نام پر طلباء کا ٹیسٹ لیا جاتا ہے اور پھر ان کے گارجین سے موٹی موٹی فیس وصولی جاتی ہے، بچے جب دوچار ہفتہ بد انتظامی دیکھ کر واپس ہونا چاہتے ہیں تو انہیں پیسے واپسی میں سخت دشواریوں کا سامنا ہوتا ہے ۔ تھک ہار کر گارجین گھر بیٹھ جاتے ہیں ، گارجین سے کیش میں فیس لی جاتی ہے جس کی کوئی رسید نہیں دی جاتی،2008سے شروع ہوکر 2014تک حضرت مولانا ولی رحمانی ؒ کی قیادت میں کوچنگ کی تاریخ میں انقلاب برپا کرنیوالے اس ادارہ میں ایک ہزار سے زیادہ طلبہ فیس وصولی کے لئے بھرلئے جاتے ہیں، اور پھر شروع ہوتا ہے طلباء کے استحصال کا دور، حیرت یہ ہے کہ رحمانی فاؤنڈیشن کی نگرانی میں چلنے والے اس ادارہ کی سب کمیٹی کی کوئی میٹنگ نہیں بلائی جاتی اور نہ ہی فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے سامنے گذشتہ دس برسوں میں اس کی آمدو خرچ کا لیکھا جوکھا پیش کیا گیا ہے، رحمانی 30 کی بدحالی پر سوال کرنیوالوں کو دھمکایا جاتا ہے اور ذمہ داران کو استعفیٰ دینے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ذمہ داران کا الزام ہے کہ جب سے مسٹر فہد رحمانی، رحمانی 30کے ذمہ دار بنے ہیں انہوں نے اسے منافع بخش کا روباری ادارہ بنادیا ہے اور وہ ہر چیز صیغہ راز میں رکھتے ہیں۔ زیادہ تر وصولی کے مقامات پر اپنے سسرالی رشتہ داروں کو بٹھا کر کمیٹی کی آنکھ میں دھول جھونک رہے ہیں۔ کوچنگ میں داخلہ لینے والے ایک طالب علم سے 3لاکھ 25ہزار روپیہ فیس لی جاتی ہے اس طرح مختلف سینٹرز پر موجودہ 1400کے قریب طلباء سے 42 کروڑ روپیہ سالانہ وصولا جاتا ہے ، یہ فیس شاھین اور دوسرے اداروں سے کہیں زیادہ ہے ۔وہیں ادارہ کے ذمہ دار مسٹر فہد رحمانی ملک و بیرون ملک کے مخیرین سے غریب طلباء کو پڑھانے کے نام پر چندہ وصولتے ہیں۔ یہ چندہ براہ راست اساتذہ اور مکان مالکان کے اکاؤنٹ میں لیا جاتا ہے۔رحمانی 30 کو مولانا ولی رحمانی ؒ نے سینئر آئی پی ایس افسر شری ابھیا نند کے ساتھ ملکر 2008 میں شروع کیا تھا۔ اس ادارہ کا مقصد پٹنہ میں چل رہے سپر 30 کے طرز پر غریب مسلم طلباء کو مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے تیار کرانا اور انہیں کامیاب کرنا تھا۔ اس ادارہ نے اپنے آغاز کے برسوں میں انقلابی نتائج حاصل کئے۔ مولانا رحمانی اسے اپنے خوابوں کی درسگاہ سے تعبیر کرتے تھے۔ رحمانی 30 نے اپنے شروع کے دنوں میں 100 فیصد نتیجہ حاصل کرکے ملت اسلامیہ کے دانشوروں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کی۔ ملک کے دانشوروں نے اسے خوب سراہا اور کئی ریاستوں بشمول بیرون ملک رہنے والے تعلیم دوست افراد نے ادارہ کی بڑھ چڑھ کر ہمت افزائی کی۔ لیکن مولانا ولی رحمانی جب 2013 میں عارضہ قلب میں مبتلا ہوئے تو اس ادارہ میں ان کے چھوٹے صاحبزادے مسٹر فہد رحمانی کا نزول ہوا اور انہوں نے اس ادارہ کی ذمہ داری سنبھالی۔ مولانا نے اس ادارہ کے لئے رحمانی فاؤنڈیشن کی زیر نگرانی ایک کمیٹی بنائی۔ جس کمیٹی کے سکریٹری مسٹر فہد رحمانی بنائے گئے اور ان کے علاوہ نصف درجن کے قریب اہل علم کو اس کا ممبر بنایا گیا، مولانا کی زندگی میں اس ادارہ نے خوب ترقی کی لیکن کچھ دنوں کے بعد مولانا کی توجہ امت کے دوسرے مسائل پر مرکوز ہوگئی ۔نتیجہ یہ ہوا کہ ادارہ دھیرے دھیرے زوال پذیر ہونے لگا اور ادارہ کے سکریٹری نے اس کو کاروباری کوچنگ سینٹر میں تبدیل کردیا۔ کمیٹی کے افراد کی کبھی میٹنگ نہ بلانا، سینٹرز کی بد انتظامی اور سسرالی رشتہ داروں کے بیچ ذمہ داریوں کے بند ربانٹ نے کئی معزز ارکان کے کان کھڑے کردیئے، غریب طلباء کو نظر انداز کرنا، مالی معاملات، طلباء کی تعداد، کامیاب ہونے والے طلباء کا تناسب صیغہ راز میں رکھا جانے لگا۔ یہاں تک کہ رحمانی فاؤنڈیشن کے ٹرسٹیز کے سامنے بھی اس کو کبھی پیش نہیں کیا گیا جبکہ رحمانی 30 کا ریٹرن رحمانی فاؤنڈیشن کے اکاؤنٹ سے ہی جمع کیا جاتا رہا۔ روزنامہ ہمارا سماج نے کئی مرتبہ نظر انداز کرنے کے بعد ادارہ کی بقاء کے لئے بہت سمجھ بوجھ کر اس پر اسٹوری شائع کرکے ادار ہ کو موثر بنانے کا فیصلہ کیا۔ ہمارا سماج نے ادارہ کے سابق سکریٹری جو مستعفی ہوگئے ہیں مولانا ظفر عبدالرؤف رحمانی سے رابطہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میرے بار بار کہنے کے باوجود غریب طلباء کو جگہ نہیں دی جارہی تھی اور نہ ہی گذشتہ دس برسوں میں کوئی میٹنگ بلائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مالی معاملات میں خرد برد اور سسرال پرستی عروج پر تھی ، اچھے اساتذہ کی کمی اور ریزلٹ میں عدم شفافیت اور مجھے جھنجھوڑ کر رکھ دیا بے بتھا۔ میرے لئے اس جگہ پر رہنا کہیں سے مناسب نہ تھا۔ میں نے حضرت کے ساتھ 22 برسوں تک کام کیا لیکن جو بد انتظامی دیکھی اس کے بعد میرا رہنا کہیں سے مناسب نہیں تھا۔ مولانا ظفر رحمانی ، رحمانی 30 کے بھی ممبر ہیں۔ انہوں نے صاف صاف کہا کہ ادارہ اپنے مقصد سے بھٹک کرپیسہ کمانے کی مشین بن گیا ہے اور اہل علم و دانش سے اعدادو شمار چھپائے جارہے ہیں۔ رحمانی 30 کے دوسرے ممبران حاجی عارف، حاجی محمد شفیع رحمانی نے بھی میٹنگ نہ ہونے کی بات توکہی لیکن باقی امور سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارہ کا اچھی طرح چلنا ملت کے مفاد میں ہے۔ فاؤنڈیشن کے چیرمین ڈاکٹر ابوالکلام سے بار بار رابطہ کی کوشش کی گئی لیکن ان کا فون نہیں اٹھا اور نہیں واپس فون آیاوہیں ادارہ کے سکریٹری مسٹر فہد رحمانی نے ہمارا سماج کے کسی بھی سوال جواب نہ دیکر رحمانی 30 کی سائٹ پر موجود تفصیلات واٹس ایپ پر ارسال کردیااور انہوں نے اپنے آڈیو پیغام میں کسی بھی چیز کو نہ شائع کرنے کی درخواست کی۔ مسٹر فہد رحمانی کے کہنے پر اسٹوری رد کردی جاتی لیکن ہمارا سماج رحمانی 30 اور ملت اسلامیہ کے غریب طلباء کے مفاد میں اس کی اشاعت کو اپنا فریضہ سمجھتا ہے اور اپیل کرتا ہے کہ رحمانی 30 کے تاریخی وقار کو بچایا جائے اور اگر کسی ایک شخص کی وجہ سے ادارہ غیر موثر ہورہا ہے تو اس سے بات کرکے ادارہ کو موثر بنایا جائے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    دشمن جانتا ہے کہ حملہ کیا تو جنگ بندی کے لئے گڑگڑانا پڑے گا: ایران

    دشمن جانتا ہے کہ حملہ کیا تو جنگ بندی کے لئے گڑگڑانا پڑے گا: ایران

    اکتوبر 10, 2025
    دھواں اگلنے والوں کیلئے سعودی عرب کا نیا ضابطہ متعارف

    دھواں اگلنے والوں کیلئے سعودی عرب کا نیا ضابطہ متعارف

    اکتوبر 10, 2025
    سوڈان کے الفشر میں مسجد پر نیم فوجی حملے میں 13 افراد ہلاک

    سوڈان کے الفشر میں مسجد پر نیم فوجی حملے میں 13 افراد ہلاک

    اکتوبر 10, 2025
    ونیزویلا نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

    ونیزویلا نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

    اکتوبر 10, 2025
    دشمن جانتا ہے کہ حملہ کیا تو جنگ بندی کے لئے گڑگڑانا پڑے گا: ایران

    دشمن جانتا ہے کہ حملہ کیا تو جنگ بندی کے لئے گڑگڑانا پڑے گا: ایران

    اکتوبر 10, 2025
    دھواں اگلنے والوں کیلئے سعودی عرب کا نیا ضابطہ متعارف

    دھواں اگلنے والوں کیلئے سعودی عرب کا نیا ضابطہ متعارف

    اکتوبر 10, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist