نئی دہلی، (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نئے بھرتی ہونے والوں کو 51,000 سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کیے ہیں۔ روزگار میلہ ملک بھر میں 45 مقامات پر منعقد ہوا۔ اس روزگار میلہ کے پروگرام کے ذریعے ، وزارت داخلہ مختلف مرکزی مسلح پولیس فورس (سی اے پی ایف) جیسے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)، سشستر سیما بل (ایس ایس بی)، آسام رائفلز، سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف)، انڈو تبتی بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ساتھ ساتھ دہلی پولیس میں اہلکاروں کی بھرتی کر رہی ہے ۔ ملک بھر سے منتخب ہونے والے نئے بھرتی ہونے والے ، وزارت داخلہ کے تحت مختلف اداروں میں کانسٹیبل (جنرل ڈیوٹی)، سب انسپکٹر (جنرل ڈیوٹی) اور نان-جنرل ڈیوٹی کیڈر کی پوسٹوں جیسے مختلف عہدوں پر کام کریں گے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے نئے تقرری پانے والے افراد کو ’امرت کال‘ کے دوران ’امرت رکشک‘ کے طور پر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے انہیں امرت رکشک کہا کیونکہ نئے تعینات ہونے والے نہ صرف ملک کی خدمت کریں گے بلکہ ملک اور اہل وطن کی بھی حفاظت کریں گے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ’’آپ اس ’امرت کال‘ کے ’امرت رکشک‘ ہیں‘‘۔قوم کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے نئے بھرتی ہونے والوں کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے ذریعے محفوظ ماحول ترقی کی رفتار کو تیز کرتا ہے ۔ اتر پردیش کی مثال دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ذکر کیا کہ ریاست کبھی ترقی میں پیچھے رہ گئی تھی اور جرائم کے معاملے میں بھی سرکردہ ریاستوں میں سے ایک تھی۔سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کے طور پر ہندوستان کی حیثیت کا ذکر کرتے ہوئے ، وزیراعظم نریندر مودی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ’ہندوستان اس دہائی کے دوران دنیا کی تین اعلی معیشتوں میں شامل ہو جائے گاآٹوموبائل اور موٹر گاڑیوں میں استعمال ہونے والے کل پرزوں کی صنعت کی توسیع پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ دونوں صنعتوں کی مالیت 12 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے اور آنے والے برسوں میں اس میں مزید اضافہ ہونے کی امید ہے ۔بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ گزشتہ نو برسوں کے دوران مرکزی حکومت نے بنیادی ڈھانچے پر 30 لاکھ کروڑ سے زیادہ خرچ کیے ہیں۔ اس سے روابط کے ساتھ ساتھ سیاحت اور مہمان نوازی کو فروغ مل رہا ہے ، نئی ملازمتیں پیدا ہو رہی ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ 2030 تک سیاحت کا شعبہ معیشت میں 20 لاکھ کروڑ سے زیادہ کا تعاون پیش کرے گا، جس سے 13-14 کروڑ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ وزیر اعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’گزشتہ 9 برسوں میں حکومت کی کوششوں سے وجود میں آنے والے تبدیلی کے نئے دور کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے ‘۔ انہوں نے اس بارے میں بتایا کہ ہندوستان نے گزشتہ سال ریکارڈ برآمدات کرنا عالمی منڈی میں ہندوستان میں تیار کی جانے والی اشیاء کی مانگ میں اضافہ کی علامت ہے ۔مسٹر مودی نے کہا کہ اس کے نتیجے میں پیداوار میں اضافہ ہوا ہے ، روزگار میں اضافہ ہوا ہے اور اس طرح کنبوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے ۔وزیر اعظم نے 9 سال پہلے آج کے دن پردھان منتری جن دھن یوجنا کے آغاز کو یاد کیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہوزیر اعظم نے کئی روزگار میلوں میں لاکھوں نوجوانوں سے خطاب کا ذکر کیا اور کہا کہ انہیں عوامی خدمت یا دیگر شعبوں میں روزگار ملا ہے ۔ وزیر اعظم نے ریمارکس دیے کہ ’حکومت اور طرز حکمرانی میں تبدیلی لانے کے مشن میں آپ تمام نوجوان میری سب سے بڑی طاقت ہیں‘۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آج کے نوجوان ایک ایسی نسل سے آئے ہیں، جہاں ہر چیز صرف ایک کلک کی دوری پر ہے ۔ وزیر اعظم نے تیز ترسیل کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ آج کی نسل مسائل کے مستقل حل کی تلاش میں ہے نہ کہ بکھرے ہوئے مسائل کے ۔خطاب کے اختتام پر، وزیر اعظم نے نیم فوجی دستوں کے طور پر سیکھنے کے رویے کو برقرار رکھنے پر زور دیا اور آئی جی او ٹی کرمایوگی پورٹل پر دستیاب 600 سے زیادہ کورسز پر روشنی ڈالی۔ اس پورٹل پر 20 لاکھ سے زیادہ سرکاری ملازمین نے رجسٹریشن کرایا ہے ۔وزیر اعظم نے کہاکہ میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ بھی اس پورٹل میں شامل ہوں اور اس کا فائدہ اٹھائیں۔ آخر میں، وزیر اعظم نے نئے بھرتی ہونے والوں کی زندگی میں جسمانی تندرستی اور یوگا کو روزانہ کی مشق کے طور پر شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔