قاہرہ (ہ س)۔مصر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے، جو انھوں نے اپنے سعودی عرب کے حالیہ دورے کے دوران دیا … اور جس میں انھوں نے فلسطینی عوام کے بہتر مستقبل کے حق پر زور دیا۔منگل کی شب جاری ایک بیان میں مصری وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ قاہرہ کو امید ہے کہ ٹرمپ کے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کے اہم خلیجی دورے اور مصر، قطر اور امریکا کی مشترکہ کوششوں سے امریکی یرغمالی عیدان الیگزینڈر کی رہائی … یہ امور غزہ میں جنگ بندی، تمام یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی، اور فوری انسانی امداد کی فراہمی میں پیش رفت کا باعث بنیں گے۔ ان کا مقصد فلسطینی عوام کی تکالیف کم ہو سکیں، جو واقعی اپنی سرزمین اور وطن میں ایک بہتر مستقبل کے مستحق ہیں۔مصر نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ علاقائی سلامتی و استحکام کے قیام کے لیے امریکی صدر کی قیادت پر اعتماد رکھتا ہے، تاکہ ان کی ان کوششوں کا نتیجہ سامنے آئے جو مستقل امن اور خطے میں استحکام کے قیام کے لیے کی جا رہی ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ مصر، قطر اور امریکا کی ثالثی کی کوششوں کی بھرپور حمایت ضروری ہے تاکہ جنگ بندی ممکن ہو، اور غزہ تک انسانی امداد کی رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس طرح عرب دنیا کے لیے غزہ کی ابتدائی بحالی اور تعمیر نو کے منصوبے کا آغاز کرنے کی راہ ہموار ہو گی۔مصر نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ ان کوششوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، تاکہ خطے کے عوام کی امن، خوش حالی اور ترقی سے متعلق اْمنگیں اور حقوق پورے ہو سکیں۔ ان میں فلسطینی عوام کا یہ حق بھی شامل ہے کہ وہ 4 جون 1967 کی سرحدوں کے مطابق مشرقی بیت المقدس کو دارالحکومت بنا کر اپنی آزاد ریاست قائم کریں۔