• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, جولائی 2, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

اسمرتی ایرانی کی اقلیتی قیادت میں اب اقلیتی وظائف پر حملہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 9, 2022
0 0
A A
اسمرتی ایرانی کی اقلیتی قیادت میں اب اقلیتی وظائف پر حملہ
Share on FacebookShare on Twitter

عامر سلیم خان
نئی دہلی 9؍ دسمبر، سماج نیوز سروس: بڑے بزرگوں کاکہنا ہے کہ اپنے موجودہ سربراہ کے بارے میں بدگمان نہیں ہوناچاہئے کیونکہ اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ آنے والا قائد آپ کی خواہشات کے اور زیادہ برعکس ثابت ہو۔ سابق وزیر اقلیت مختار عباس نقوی اور موجودہ اسمرتی ایرانی پر بزرگوں کی وہ کہاوت بالکل صحیح ثابت ہورہی ہے۔ جب سے محترمہ اسمرتی ایرانی نے وزارت اقلیت کافریضہ سنبھالا ہے اقلیتوں کی مراعات پرپے بہ پے حملے ہورہے ہیں۔ پہلے اقلیتی طلبہ و طالبات کے پری میٹرک وظائف کو بند کیا گیا اور اب ریسرچ اسکالرز کو دیا جانیوالا فیلوشپ ختم کرنے کااعلان کردیا گیاہے۔ کل پارلیمنٹ میں محترمہ اسمرتی ایرانی نے وظائف ختم کرنے کا مذکورہ اعلان کرتے ہوئے توجیہ پیش کی کہ یہ فیصلہ اس لئے لیا گیا کیونکہ مولانا آزاد نیشنل فیلوشپکئی دیگر اسکیموں کے ساتھ اوور لیپ کر رہا تھا۔حالانکہ سچائی یہ ہے کہ بہت سے اقلیتی طبقات کی بے ضابطگیوں کو روکنے کی ضرورت تھی۔
یہاں یہ بتادیں کہ حج امور میں بھی وزیر موصوفہ اسمرتی ایرانی اسی طرح کے غیر دانشمندانہ فیصلے کررہی ہیں۔ حاجیوں کی سہولت کیلئے بھیجے جانیوالے اہلکاروں کا معاملہ لوگوںکے سامنے ہے جو انہوں نے روکنے کے اشارے دیئے ہیں۔ حج امور سے جڑے اہلکار خدشات میں مبتلا ہیں کہ جب وزیر موصوفہ کو حج امور کا زیادہ علم نہیں تو انہیں فیصلے سے قبل غور کرنا چاہئے۔ بہرحال اب مرکزی سرکار نے تعلیمی سال یعنی 2022-23سے اقلیتی طلبہ کیلئے مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ فیلو شپ یو پی اے سرکار کے دوران سچر کمیٹی کی سفارشات لاگو کرنے کیلئے شروع کی گئی تھی۔ایرانی نے کہاکہ چونکہ ایم اے این ایف اسکیم کئی دیگر فیلوشپ اسکیموں کے ساتھ اوورلیپ ہے اور اقلیتی طلبہ پہلے ہی اس طرح کی اسکیموں کے تحت آتے ہیں، اس لئے سرکار نے 2022-23 سے اس اسکیم کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محترمہ اسمرتی ایرانی نے کہا کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق جو اس اسکیم کو نافذکرتاہے، 2014-15 اور 2021-22 کے درمیان تقریباً 6,722 امیدواروں کا انتخاب کیا گیاجس کے تحت 738.85 کروڑ روپے کی فیلو شپ تقسیم کی گئیں۔اس سے قبل جولائی کے مہینے میں ایک رپورٹ میں بتایاگیا تھا کہ ریسرچ اسکالرز کو فیلو شپ ملنے میں کئی ماہ کی تاخیر ہوئی تھی۔ اسی مہینے میں ایرانی نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ 20-2019 سے مرکزی وزارت اقلیتی امور کی طرف سے شروع کی گئی زیادہ تر اسکیموں کے تحت فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ کل ایرانی نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ٹی این پرتھاپن کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مولانا آزاد فیلوشپ کے علاوہ اس طرح کی تمام اسکیمیں اقلیتوں سمیت تمام طبقات کے امیدواروں کیلئے کھلی ہیں، لیکن اقلیتی طلبہ کو ملنے والی فیلوشپ کی تفصیلات صرف ایم اے این ایف کے تحت لی جاتی ہیں۔
مسٹر پرتھاپن نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں ایم اے ایف کو روکنے کا معاملہ اٹھائیں گے کیونکہ یہ اقلیتی طبقہ پرظلم ہے۔بتادیں کہ گزشتہ ماہ سرکارنے ایک آرڈر میں کہا تھا کہ اب سے پہلی سے آٹھویں جماعت تک اقلیتوں کو پری میٹرک اسکالرشپ نہیں دی جائیگی۔ تعلیم کے حق کے قانون کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی سرکار نے ایک نوٹس میں کہا تھا کہ وہ اس قانون کے تحت پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کو لازمی تعلیم مفت فراہم کر رہی ہے۔تاہم مختلف اپوزیشن جماعتوں اور اقلیتی تنظیموں نے اس کی مخالفت کی۔کانگریس رکن پارلیمنٹ رندیپ سنگھ سرجیوالا نے کہاکہ پچھلے آٹھ سالوں سے بی جے پی سرکار پسماندہ لوگوں کے حقوق پر مسلسل حملہ کررہی ہے، خواہ وہ ایس سی ایس ٹی اوبی سی اوراقلیتوں کے بجٹ میں کمی ہو، ہم اس کیخلاف احتجاج کرینگے۔بی ایس پی لیڈر کنور دانش علی نے کہا تھا کہ سرکار نے اقلیتی طلبہ کے وظائف پر پابندی لگا کر غریب بچوں کو تعلیم سے دور رکھنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ علاوہ ازیںمسلم پرسنل لا بورڈاور جمعیۃ علماء ہند نے بھی اسکالرشپ روکنے کے فیصلے پر سخت تشویش کا اظہار کیا تھا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist