• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, جولائی 18, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کی روسی صدر پوتین کی شدید تنقید

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 5, 2025
0 0
A A
امریکی صدر ٹرمپ کی روسی صدر پوتین کی شدید تنقید
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین کے ساتھ یوکرین کی جنگ کے حوالے سے ٹیلیفونک گفتگو سے "انتہائی نا خوش” ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پوتین صرف "لوگوں کو قتل کرنے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔صدر ٹرمپ نے جمعے کے روز صدارتی طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا "یہ ایک نہایت مشکل صورت حال ہے۔ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ میں صدر پوتین کے ساتھ ہونے والی گفتگو سے بہت نا خوش ہوں۔ وہ بس آخر تک جانا چاہتے ہیں، اور لوگوں کو قتل کرتے رہنا چاہتے ہیں۔ یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے۔وائٹ ہاؤس کے سربراہ نے بتایا کہ انھوں نے روسی صدر کے ساتھ پابندیوں کے مسئلے پر بھی بات کی، جنھیں لے کر پوتین فکرمند ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ پابندیاں کسی بھی وقت عائد ہو سکتی ہیں۔صدر ٹرمپ نے، جنھوں نے جمعے کے ہی روز یوکرینی صدر ولودی میر زیلنسکی سے بھی بات کی، صحافیوں کو بتایا کہ انھوں نے کئیف حکومت کو فضائی دفاع کے لیے پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کے امکان پر بھی گفتگو کی ہے۔گزشتہ جمعرات کو کریملن نے اعلان کیا تھا کہ صدر ولادی میر پوتین اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفون پر تقریباً ایک گھنٹہ طویل گفتگو ہوئی، جس میں ایران اور مشرقِ وسطیٰ سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔کریملن کے عہدے دار یوری اوشاکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ دونوں صدور نے ایران اور خطے کی صورت حال پر تفصیلی بات کی۔ اس موقع پر پوتین نے زور دیا کہ مشرقِ وسطیٰ کے تنازعات، جن میں ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ بھی شامل ہے، سفارتی طریقے سے حل کیے جائیں۔اوشاکوف کے مطابق، روسی فریق نے اس بات پر زور دیا کہ تمام اختلافات اور تنازعات کو صرف سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنا چاہیے۔انہوں نے یہ بھی تصدیق کی کہ پوتین نے اپنے امریکی ہم منصب کو بتایا کہ روس یوکرین میں اپنے مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹے گا، لیکن وہ اب بھی اس تنازع کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں دل چسپی رکھتا ہے۔یاد رہے کہ جنوری میں صدر ٹرمپ کے دوبارہ وائٹ ہاؤس میں آنے کے بعد سے دونوں رہنماؤں کے درمیان اب تک پانچ مرتبہ فون پر بات چیت ہو چکی ہے۔ امریکی صدر اس تنازع کو جلد از جلد ختم کرنا چاہتے ہیں۔ان کی حالیہ گفتگو 14 جون کو ہوئی تھی، جس میں پوتین نے ٹرمپ کو یقین دلایا تھا کہ وہ ماسکو اور کئیف کے درمیان مذاکرات کا ایک نیا دور شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ بات فرانسیسی خبر رساں ایجنسی "فرانس پریس” نے بتائی۔ تاہم اس کے بعد سے یوکرین کے ساتھ کسی نئے مذاکراتی دور کا اعلان نہیں ہوا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    سچائی کی آواز، جو نظام کو ناگوار گزری

    جولائی 18, 2025

    رکاوٹوں کو توڑ کرمسلم طلبا نے نئی راہ نکال لی

    جولائی 18, 2025
    یورپی وزراء کا عراقچی سے ٹیلی فون پر رابطہ، ایران کو پابندیوں کی دھمکی

    یورپی وزراء کا عراقچی سے ٹیلی فون پر رابطہ، ایران کو پابندیوں کی دھمکی

    جولائی 18, 2025
    شام میں تنازعات کے حل کی کوششیں جاری ہیں: وہائٹ ہاؤس

    شام میں تنازعات کے حل کی کوششیں جاری ہیں: وہائٹ ہاؤس

    جولائی 18, 2025

    سچائی کی آواز، جو نظام کو ناگوار گزری

    جولائی 18, 2025

    رکاوٹوں کو توڑ کرمسلم طلبا نے نئی راہ نکال لی

    جولائی 18, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist