• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, اپریل 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

عام انتخابات 2024؍کو لے کر کیا ہے کانگریس کی تیاری ؟

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 17, 2023
0 0
A A
عام انتخابات 2024؍کو لے کر کیا ہے کانگریس کی تیاری ؟
Share on FacebookShare on Twitter

کب قائم کیا جائے گا ’انڈیا اتحاد ‘ کا دہلی میں سکریٹریٹ ؟

بنگلور میں 18؍جولائی کو میٹنگ ہوئی تھی جس میں کانگریس کے صدر ملکا ارجن کھڑگے نے اعلان کیا تھا کہ لوک سبھا الیکشن تک کے لیے قائم کیا جائے گا سکریٹریٹ ، 5؍مہینے بعد بھی نہیں قائم ہو سکا سکریٹریٹ ،انڈیا کی اگلی میٹنگ پر بھی خاموشی

ممتاز عالم رضوی
نئی دہلی : عام انتخابات 2024؍کے لیے بی جے پی نے پوری طاقت سے اپنی مہم کا آغاز کر دیا ہے لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹکّر دینے کا خواب دیکھنے والی کانگریس پارٹی کی رفتار کافی سست نظر آ رہی ہے۔ اعلان کے مطابق ’انڈیا اتحاد ‘ کا ابھی تک دہلی میں سکریٹریٹ تک قائم نہیں ہو سکا ۔ ایسا کیوں ہو رہا ہے اس کا جواب بھی کوئی دینے کے لیے تیار نہیں ہے ۔ 18؍جولائی 2023؍کو بنگلور میں جب دوسری اپوزیشن کی میٹنگ منعقد کی گئی تھی تو اس میں کل 26؍اپوزیشن پارٹیوں نے شرکت کی تھی۔ اس میں اپوزیشن کے اتحاد کا نام ’’یوپی اے ‘‘ کی بجائے ’انڈیا ‘‘ یعنی انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلیوسیوالائنس رکھا گیا تھا جس کا اعلان مسٹر کھڑگے نے کیا تھا ۔انھوں نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگلی میٹنگ ممبئی میں ہوگی جس میں بہت کچھ طے کیا جائے گا ۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے اعلان کیا تھا کہ عام انتخابات 2024؍کے لیے انڈیا اتحاد کا ایک الگ سے دہلی میں سکریٹریٹ قائم کیا جائے گا جو الیکشن تک کام کرے گا ۔ اس کے ساتھ ہی 11؍رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی جس کے کنوینر کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا تھا کہ یہ سبھی اراکین الگ الگ پارٹیوں سے شامل کیے جائیں گے ۔ اعلان کے مطا بق 13؍رکنی کوآرڈنیشن کمیٹی تشکیل دی گئی تھی لیکن اس کا بھی کوئی پتہ نہیں ہے کیونکہ اگر کوآرڈنیشن ہوتا تو جو گزشتہ دنوں انڈیا اتحاد کی میٹنگ نہیں ہو سکی ایسا نہ ہوتا۔ایسا کیوں ہے ؟ اس کمیٹی کا کنوینر کون ہے ؟خیرانڈیا اتحاد کی اگلی میٹنگ کے بارے میں بھی ابھی تک کچھ بھی پتہ نہیں ہے۔ اس سلسلہ میں ہمارا سماج نے کئی کانگریس کے لیڈران سے رابطہ کیا لیکن بات نہیں ہو سکی جبکہ کانگریس کی قومی ترجمان ڈاکٹر شمع محمد نے ہمارا سماج سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم نہیں ہے کہ انڈیا اتحاد کا کوئی سکریٹریٹ ابھی تک قائم کیا گیا ہے ۔ جہاں تک کمیٹی کا سوال ہے تو وہ کمیٹی ضرور تشکیل دے دی گئی ہے۔اس میں کئی پارٹیوں کے نمائندگان شامل ہیں ۔کانگریس سے کے سی وینوگوپال ، این سی پی سے شرد پوار ، ڈی ایم کے سے ٹی آر بالو ، شیو سینا سے سنجے راوت ، آر جے ڈی تیجسوی یادو ، جے ڈی یو کے صدر للن سنگھ ، ٹی ایم سی سے ابھشیک بنرجی ، عام آدمی پارٹی سے راگھو چڈھا ، سماجوادی پارٹی سے جاوید علی خان ، جے ایم ایم سے ہیمنت سورین ، نیشنل کانفرنس سے عمر عبداللہ اور پی ڈی پی کی محبوبہ مفتی شامل ہیں ۔ انڈیا اتحاد کی اگلی میٹنگ کی کیا خبر ہے ؟ اس سوال پر ڈاکٹر شمع محمد نے کہا کہ شاید 26؍دسمبر کو اگلی میٹنگ کا انعقاد کیا جاسکتا ہے ۔ مجھے تو کچھ اسی طرح کی خبر ہے ۔علاوہ ازیں سوال یہ ہے کہ جب عام انتخابات سر پر ہیں تو پھر کانگریس اتنی سست کیوں ہے ؟سیاسی گلیاروں میں چہ می گوئیاں ہو رہی ہیں کہ جب عام انتخابات بیحد قریب ہے تو پھر انڈیا اتحاد میں اتحاد کو مستحکم کرنے کے لیے کانگریس کوئی ٹھوس قدم کیوں نہیں اٹھا رہی ہے ؟

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    اپریل 24, 2026
    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری  محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    اپریل 24, 2026
    مضبوط، خود مختار اور مربوط خلائی صلاحیت وقت کی ضرورت

    مضبوط، خود مختار اور مربوط خلائی صلاحیت وقت کی ضرورت

    اپریل 24, 2026
    صحت مند ہریانہ،ایک کروڑ سے زیادہ اسکریننگ

    صحت مند ہریانہ،ایک کروڑ سے زیادہ اسکریننگ

    اپریل 24, 2026
    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    اپریل 24, 2026
    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری  محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    اپریل 24, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist