اسرائیلی فوج نے حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یحییٰ سنوار کی شہادت کے امکانات کو دیکھ رہے ہیں، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور سیکیورٹی ادارہ یحییٰ سنوار کی شہادت کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ سنوار کے غزہ پٹی میں جبالیا کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں شہادت کے امکانات ہیں۔یاد رہے کہ 31 جولائی 2024 کو ایران میں ایک حملے میں حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد یحییٰ سنوار کو حماس کا نیا سربراہ منتخب کیا گیا تھا۔جیل میں انہوں نے حماس کی صفوں میں ترقی کی، عبرانی زبان سیکھی اور اپنے اسرائیلی جیلروں کا مطالعہ کیا اور حماس کے قیدی جنگجوؤں میں ایک اہم شخصیت بن گئے۔
وہ اتنے مقبول ہوگئے کہ جب ان کی رہائی ہوئی، غزہ کے خان یونس میں ان کے گھر کے قریب حماس اور غزہ کے لوگوں نے جشن منایا تھا، گھر کے باہر سبز خیمے بھی لگائے گئے اور جھنڈیاں بھی لگائی گئی تھیں، اس موقع پر لوگوں کی ایک طویل قطار تھی، جو انہیں گھر آنے پر خوش آمدید کہنے کے منتظر تھے۔