دیوبند میں ووٹر لسٹوں کی خصوصی نظر ثانی کی مہم کا آغاز
دیوبند: (سماج نیوز سروس)اسمبلی حلقوں کی ووٹر لسٹوں کا خصوصی جائزہ اور نظر ثانی 2027کاعمل منگل کے روز سے شروع ہوگیا ہے ۔ڈی ایم اروند چوہان نے میٹنگ کے دوران پریس کانفرنس بلاکر صحافیوں کو ووٹر لسٹوں کی خصوصی نظر ثانی پروگرام کی تفصیلات بتائیں ۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے حکم پر اس کام کے لئے یکم جنوری 2027کی بنیاد پر ووٹر لسٹ کو اپڈیٹ کیا جائے گا ۔17؍نومبر سے 16؍ دسمبر تک بی ایل او گھر گھر جاکر ووٹرز کی تصدیق کریں گے ۔اس دوران نئے ووٹر ز کے نام شامل کرنے کے ساتھ ساتھ فوت ہوجانے والے افراد منتقل ہوجانے والے اور غیر مستحق ووٹرز کے نام ختم کرنے اور ووٹر لسٹوں میں پائی جانے والی غلطیوں کو ٹھیک کرنے کی کارروائی کی جائے گی ،ڈی ایم نے بتایا کہ پورے ضلع میں 17؍ نومبر کو جاری ہونے والی ووٹر لسٹ کے مطابق کل 23؍ لاکھ 88؍ ہزار 787ووٹرز ہیں ۔جن میں 12؍ لاکھ 84؍ہزار 115مرد، 11لاکھ ،4؍ ہزار 700؍ خواتین اور 72؍ دیگر ووٹر زشامل ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ بی ایل او 18؍ نومبر یا اس سے اگلے دن اپنے اپنے بوتھ پر حاضر رہ کر اس علاقہ کے ووٹر ز کو ووٹر لسٹ پڑھ کر سنائیں گے اور چار دن چلنے والی خصوصی مہم کے تحت بی ایل او اپنے اپنے بوتھ پر ملیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ ووٹر لسٹ میںنام شامل کرنے اور اس کودرست کرنے کے لئے کمیشن نے چار اسپیشل مہم تاریخیں طے کی ہیں ۔ان تاریخوں میں 21؍ اور 22؍ نومبر ،نیز 28اور 29؍ نومبر کی تاریخوں میں یہ خصوصی مہم چلائی جائے گی ۔اس موقع پر بی ایل او اپنے بوتھوں پر موجود رہیں گے ۔اور ووٹر سے ان کے دعویٰ اور اعتراضات وصول کریں گے ۔ان دعوؤں اور اعتراضات کو نمٹانے کے لئے آخری تاریخ 28؍ دسمبر 2026طے کی گئی ہے ۔بعد ازاں 4؍ جنوری 2027؍کو حتمی ووٹر لسٹ شائع کردی جائے گی ۔ڈی ایم نے بتایا کہ 1؍ جنوری 2027کو 18؍سال کی عمر پوری کرنے والے شہری ووٹر لسٹ میںاپنا نام شامل کرانے کے لئے فارم 6؍بھر سکتے ہیں جن لوگوں کا نام 17؍ نومبر شائع ہونے والی ووٹر لسٹ میں شامل نہیں ہے وہ بھی اس فارم کے ذریعہ سے درخواست دے سکتے ہیں ۔فارم 6؍ پر پاسپورٹ سائز کا فوٹو چسپاں کرنا لازمی ہے ۔اس کے علاوہ فارم میں سبھی معلومات صحیح طور سے بھرنی ہوں گی ۔اس کے علاوہ فارم 6آن لائن بھرنے والوں کو اپنے خاندان کے کسی فرد کے فوٹو پہچان پتر کی فوٹو کاپی بھی لگانی ہوگی تاکہ ان کا نام صحیح بوتھ پر درج کیا جاسکے ۔اسی طرح نام ،ختم کرانے یا ترمیم کرانے کے لئے الگ الگ فارم ووٹر لسٹ میں شامل کسی نام پر اعتراض درج کرانے یا پہلے سے درج نام کو ہٹانے کے لئے فارم 7کے ذریعہ درخواست دینی ہوگی ۔اور ووٹر لسٹ میں درج کسی اندراج میں ترمیم کرانے ،ووٹر پہچان پتر میں غلطی کو صحیح کرانے ،رہائشی جگہ میں تبدیلی اور معذور ووٹرز کی نشاندہی کے لئے فارم 8بھرنا ہوگا ۔
