پریاگ راج میں بی جے پی کی ‘لوک تنتر بچاؤ، اراجکتا ہٹاؤ’ پدیاترا نکالی گئی
پریاگ راج (یو این آئی) اتر پردیش کے پریاگ راج میں بدھ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے ‘لوک تنتر بچاؤ، اراجکتا ہٹاؤ’ پدیاترا نکالی گئی۔ یہ پدیاترا نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کی قیادت میں منعقد ہوئی۔پدیاترا سول لائنز میں پتھر گرجا گھر کے قریب دھرنا مقام سے شہید وال تک نکالی گئی۔ اس میں کابینی وزیر نند گوپال گپتا نندی، کابینی وزیر انل راج بھر، وزیر مملکت (آزادانہ چارج) دیاشنکر مشرا دیالو، وزیر مملکت ہنس راج وشوکرما، وزیر مملکت (آزادانہ چارج) رویندر جیسوال اور متعدد ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ پدیاترا میں بڑی تعداد میں بی جے پی کارکنان اور رہنما بھی شامل ہوئے۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے اپوزیشن جماعتوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے لوگ جمہوریت کا قتل کرنے کے لیے متحد ہو رہے ہیں، لیکن ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
اس پدیاترا میں بڑی تعداد میں بی جے پی کارکنان کے ساتھ عام شہریوں نے بھی شرکت کی۔
