آل انڈیا ملی کونسل صوبہ گجرات وسابق صدر جمعیۃ علماء احمدآباد کی مراداباد تشریف آوری
مرادآباد (ناظم منصوری) دارالعلوم جامع الھدی گلشہید مراداباد کے مفتی واستاد حدیث مولانا مفتی محمد لقمان نور اللہ مرقدہ کے سانحہ ارتحال پر ذمہ داران مدرسہ ومرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کے لئے مولانا مفتی محمد اسجد قاسمی مہتمم جامعہ کاشف العلوم احمدآباد وجنزل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل صوبہ گجرات وسابق صدر جمعیۃ علماء احمدآباد کی تشریف آوری ہوئی۔موصوف نے جامعہ کے ذمہ داران اور اساتذہ کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کی۔اس موقع پر اپنے بیان میں مولانا نے مفتی محمد لقمان قاسمی کی وفات کو امت مسلمہ کا علمی دنیا اور مدرسہ کا بڑا خسارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حیات العالم حیات العا لم ہے یعنی عالم کی زندگی دنیا کی زندگی ہے مزید کہا کہ مفتی محمد لقمان نور اللہ مرقدہ ہمارے مدنی دارالافتاء گروپ جس میں تقریبا 1500 علماء ومفتیان کے صدر اور سر پرست کی طرح تھے۔مفتی موصوف کی رحلت سے مدنی دارالافتاء ایک محقق بالغ النظر فقیہ ومفتی سے محروم ہو گیا کیونکہ مفتی موصوف کی رائے اور تحقیق مدنی دارالافتاء کے شرکاء کے لئے مرجع کی حیثیت رکھتی تھی۔اللہ ہمارے دارالافتاء اور مدرسہ کو مرحوم کا نعم البدل عطا فرمائے نیز مفتی لقمان کے اہل خانہ ،اعزہ ومتعلقين کو صبر جمیل عطا کرے۔مرحوم کی مغفرت کاملہ فرما کر اعلی علیین میں جگہ عطا فرمائے آمین۔ اس تعزیتی مجلس میں قاری نجیب الرحمن بھاگلپوری ۔ مولانا مفتی محمد یوسف ناظم امارت شرعیہ راجستھان وحافظ بلال احمد راجستھان اور کامران پاکبڑا نےبھی بحیثیت مہمان شرکت کی۔
