ایئر انڈیا-ایس بی آئی کارڈ نے کو-برانڈڈ ویزا کریڈٹ کارڈ کا اعلان کیا
نئی دہلی، 28 اکتوبر (یو این آئی) ٹاٹا گروپ کی ایئر لائن کمپنی ایئر انڈیا نے بدھ کے روز ایس بی آئی کارڈ کے ساتھ کو-برانڈڈ ویزا کریڈٹ کارڈ پروگرام پیش کرنے کا اعلان کیا۔ایئر لائنز نے بتایا کہ یہ پروگرام اس کے ‘مہاراجہ کلب’ لائلٹی پروگرام کے اراکین کو سفر اور طرزِ زندگی (لائف اسٹائل) سے جڑے کئی بہترین فوائد فراہم کرے گا۔ اس کا مقصد ایئر انڈیا کے مسلسل بڑھتے ہوئے ‘فریکوئنٹ فلائرز’ اور لائلٹی اراکین کے لیے ایک پرکشش اختیار تیار کرنا ہے۔ایئر انڈیا کے چیف کمرشل افسر نپُن اگروال نے کہا، “ہم ایئر انڈیا کے ساتھ گاہکوں کے سفر کے ہر پہلو کو بدل رہے ہیں – چاہے وہ ہمارے بیڑے کی جدید کاری ہو، عالمی معیار کی کیبن سہولیات ہوں، یا ہمارے عالمی نیٹ ورک کی توسیع۔ اس کے ساتھ ہی، ہم ‘مہاراجہ کلب’ کے ذریعے ملک کا سب سے بہترین لائلٹی ایکو سسٹم بھی تیار کر رہے ہیں۔ ہمیں ایک ایسا کو-برانڈڈ کریڈٹ کارڈ بنانے کا شاندار موقع دکھائی دے رہا ہے، جو گاہکوں کو ان کے روزمرہ کے اخراجات اور ان کے سفر و طرزِ زندگی سے جڑی خواہشات- دونوں کے لیے بہترین ریوارڈ دے سکے۔”ایس بی آئی کارڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو افسر سلیلا پانڈے نے کہا، “جیسے جیسے لوگوں کی سفر سے متعلق خواہشات بدل رہی ہیں اور گاہک ایسے تجربات چاہتے ہیں، جو انہیں زیادہ ویلیو اور سہولت دیں، ہمیں ان کے سفر میں کریڈٹ کارڈ کے کردار کو نئے سرے سے بیان کرنے کا ایک بڑا موقع دکھائی دیتا ہے۔ ایس بی آئی کارڈ میں ہماری توجہ ایسے خاص کریڈٹ کارڈ پیش کرنے پر ہے، جو گاہکوں کی بدلتی ترجیحات، ان کی خرچ کرنے کی ضروریات اور طرزِ زندگی کی آرزوؤں کے عین مطابق ہوں۔ یہ شراکت داری گاہکوں کے لیے نئے طرح کے پیمنٹ سلوشنز لانے اور ان کے پاس موجود اختیارات کو بڑھانے کی سمت میں ایک اور اہم قدم ہے۔”ہندوستان اور جنوب مشرقی ایشیا کے لیے ویزا کے مینیجر سریش سیٹھی نے کہا، “ایئر انڈیا اور ایس بی آئی کارڈ کے ساتھ ہماری شراکت داری ادائیگی کے مستقبل کو بہتر بنانے کے ہمارے مشترکہ مقصد کو ظاہر کرتی ہے،- جہاں ہر ٹرانزیکشن سفر کو اور بھی زیادہ قیمتی بناتا ہے۔”
