نتیش کمار نے وزیر صحت نشانت کے ساتھ بھگوان بھاسکر کو اَرگھ پیش کیا
پٹنہ، (یو این آئی) جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنے بیٹے اور بہار کے وزیر صحت نشانت، قانون ساز کونسل میں حکمراں جماعت کے نائب رہنما للن صراف اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ چار روزہ عظیم تہوار چھٹھ کے آخری دن طلوع ہوتے سورج کو اَرگھ پیش کیا اور ریاست کی خوشحالی و ترقی کے لیے دعا کی۔
مسٹر کمار اور وزیر نشانت نے اہل خانہ کے ساتھ پوری عقیدت و احترام سے بھگوان بھاسکر اور چھٹھی مَیّا کی پوجا کی اور چاروں دن عوامی عقیدت کے اس عظیم تہوار کی مقدس روایات ادا کیں۔ اس کے لیے پٹنہ کے 7، سرکلر روڈ واقع رہائش گاہ پر خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ پورے احاطے میں عقیدت اور خوشی کا ماحول رہا۔
اس موقع پر نتیش کمار نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوامی عقیدت کا یہ عظیم تہوار خود نظم و ضبط کا تہوار ہے، جس میں لوگ پاکیزہ ضمیر اور صاف دل کے ساتھ غروب اور طلوع ہوتے سورج کو اَرگھ پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے چھٹھ کے موقع پر بھگوان بھاسکر سے ریاست کی ترقی، خوشی، امن اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔
