اتر پردیش

اعظم خان کو رام پور جیل سے رہا ہوتے ہی ای ڈی نے پھر سے گرفتار کرلیا

رام پور ، سماج نیوز سروس:سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور محمد علی جوہر یونیورسٹی کے فاؤنڈ راعظم خان کو  رام پور جیل سے رہا ہوتے ہی ای ڈی نے پھر سے گرفتار کرلیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ یہ سرا سر مسلمان ہونے کی سزا ہے۔ کہنے کو کیا ہے کیا ہورہا ہے بس اتنا سمجھنا اور کہنا ہے کہ یہ مسلمان ہونے کی سزا ہے۔ ہم سے غلطی ہوئی کہ یونیورسٹی بنائی ایک مسلمان نے اسکول بنائے تاکہ اس میں غریب تعلیم حاصل کرسکے۔ یہی ہمارا سب سے بڑا گناہ ہے ۔ انہوں نے سوال کیا قانون کہاں ہے ؟