بہار نامہ

سمراٹ چودھری نے طلوع ہوتے سورج کو ارگھیہ پیش کر ریاست کی خوشحالی پرارتھنا کی

پٹنہ،  (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے عوامی عقیدت کے عظیم تہوار چھٹھ کے آخری دن پیر کو طلوع ہوتے سورج کو ارگھیہ پیش کیا اور ریاست کی خوشحالی، ترقی اور فلاح و بہبود کی پرارتھنا کی۔وزیر اعلیٰ نے چھٹھ کے مقدس موقع پر ریاست اور ملک کے عوام کو دلی مبارک باد اور نیک خواہشات بھی پیش کیں۔
مسٹر چودھری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے چھٹھ کے آخری دن تاراپور میں طلوع ہوتے بھگوان بھاسکر کو ارگھیہ پیش کرکے بہار کی خوشحالی، ترقی اور فلاح و بہبود کی پرارتھنا کی ہے۔ انہوں نے پرارتھنا کی کہ چھٹھی میا کی کرپا سے سبھی کی زندگی میں خوشی، امن، خوشحالی اور بہترین صحت برقرار رہے۔
وزیر اعلیٰ نے اپنے پیغام میں ‘جے چھٹھی میا’ کہہ کر عوامی عقیدت کے اس عظیم تہوار کے تئیں اپنی عقیدت کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ چھٹھ بہار سمیت ملک کے مختلف حصوں میں منایا جانے والا 4 روزہ عوامی عقیدت کا عظیم تہوار ہے۔ اس میں ورت رکھنے والے ڈوبتے اور طلوع ہوتے سورج کو ارگھیہ پیش کرکے بھگوان سورج اور چھٹھی میا کی عبادت کرتے ہیں۔ طلوع ہوتے سورج کو ارگھیہ پیش کرنے کے ساتھ ہی اس عظیم تہوار کا اختتام ہوتا ہے۔