عالمی خبریں

امریکی ایوانِ نمائندگان میں پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کرنے کی کوشش ناکام

واشنگٹن(اسپوتنک/یو این آئی) امریکی ایوانِ نمائندگان نے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ووٹنگ کے دوران 211 ارکان نے مواخذے کی قرارداد کو ایوان کی عدالتی کمیٹی کے حوالے کرنے کی حمایت کی، جس کے نتیجے میں اس قرارداد پر غور کرنے کا عمل مؤثر طور پر رک گیا۔دوسری جانب ایوان کے 204 ارکان نے اس طریقہ کار کی مخالفت کی اور براہ راست مواخذے کی قرارداد پر ووٹنگ کرانے کی حمایت کی۔