قومی خبریں

مغربی ایشیا کے تنازعے میں 22 ہندوستانیوں کی موت، 14 ملاح شامل: وزارت خارجہ

نئی دہلی، 28 اکتوبر (یواین آئی) مغربی ایشیا میں جاری تنازعے کے دوران اب تک 22 ہندوستانی شہریوں کی موت ہو چکی ہے، جن میں 14 ملاح شامل ہیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بدھ کے روز یہاں میڈیا بریفنگ کے دوران سوالات کے جواب میں یہ اطلاع دی۔انہوں نے مغربی ایشیا میں جاری تنازعے پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک اس تنازعے کے دوران 22 ہندوستانی شہریوں کی جان جا چکی ہے، جن میں 14 ملاح بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان خلیجی خطے میں مقیم ہندوستانی برادری کی حفاظت اور خیریت کو یقینی بنانے کے لیے ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ترجمان کے مطابق سعودی عرب میں بھی تین ہندوستانیوں کی موت ہوئی ہے۔