قومی خبریں

نیٹ یو جی پیپر لیک معاملہ میں عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

نئی دہلی : نیٹ یو جی امتحان میں پیپر لیک معاملے میں دہلی کے راؤز ایونیو کورٹ میں ایک اہم سماعت ہوئی ہے۔ عدالت نے 14 ملزمان کے خلاف الزام طے کرنے کے متعلق اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ فی الحال عدالت نے یہ فیصلہ نہیں سنایا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے باضابطہ طور پر الزام طے کیے جائیں یا نہیں۔ اس معاملے میں اب 18 نومبر کو فیصلہ سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پیپر لیک معاملے کی تحقیقات سنٹرل بیور آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کر رہی ہے۔ یہ تحقیقات مئی 2026 میں شروع ہوئی تھی۔ تحقیقاتی ایجنسی نے پہلے 13 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔ اس کے بعد شیش راؤ بجرنگ سوریہ ونشی کو 14 ویں ملزم کے طور پر شامل کرتے ہوئے ضمنی چارج شیٹ داخل کی گئی۔ اب عدالت کو یہ طے کرنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ آگے بڑھانے کے لیے کافی بنیاد موجود ہے یا نہیں۔ عدالت کا اگلا حکم اس معاملے میں مزید قانونی کارروائی کے لیے اہم ہوگا۔