قومی خبریں

اٹلانٹا میں جی-20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے جے شنکر، کواڈ اجلاس میں بھی لیں گے حصہ

نئی دہلی، 28 اکتوبر (یواین آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر 30 اور 31 اکتوبر کو امریکہ کے اٹلانٹا میں ہونے والے جی-20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بدھ کے روز یہاں میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اجلاس کے موقع پر وہ کواڈ ممالک کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے اور اپنے ہم منصبوں کے ساتھ کئی دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ اٹلانٹا کے بعد وزیر خارجہ اینٹیگوا اور باربوڈا کے شہر سینٹ جانز جائیں گے۔ وہاں وہ یکم سے 4 نومبر تک ہونے والے دولت مشترکہ ممالک کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس میں ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے۔اس اجلاس کا موضوع ”خوشحال دولت مشترکہ کے لیے شراکت داری اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا” ہے۔