دربھنگہ۔ پریس ریلیز۔ آئندہ اسمبلی انتخاب میں جالے سے مضبوط امیدوار کے طور پر اپنی قسمت آزمائیں گے پرویز احمد۔ پرویز احمد جالے اسمبلی حلقہ کے دیورا بندھولی گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں۔ پرویز احمد کا اپنا کاروبار ہے اور زیادہ تر اپنا وقت سماج کے لوگوں کے لئے دیتے ہیں۔ پرویز احمد نے نمائندہ سے بتایا کہ میں ہمیشہ لوگوں کے دکھ سکھ میں کھڑا رہتا ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ جالے کی عوام اس بار اپنا نمائندہ کے طور پر مجھے دیکھ رہے ہیں اور ان شاءاللہ اس بار اسمبلی انتخاب میں جالے کا بیٹا ہی انتخاب لڑے گا اور جیتے گا۔ خاص جو زمین پر عوام کے بیچ رہتا ہے عوام اسے سرآنکھوں پر بٹھانے کا من بناچکے ہیں۔