پٹنہ 18 جون : راج بھون احاطہ میں راجندر بھون ، گورنر سیکرٹریٹ اور راج بھون گیسٹ ہاؤس کے تعمیراتی کام کے سنگ بنیاد پروگرام میں وزیر اعلی شامل ہوئے۔سنگ بنیاد پروگرام کے دوران ،گورنر جناب عارف محمد خان اور وزیر اعلی جناب نتیش کمار کے سامنے افسران نے پرزنٹیشن کے ذریعہ راجندر بھون ، گورنر سیکرٹریٹ اور راج بھون کے گیسٹ ہاوس کے تعمیراتی کام سے متعلق تفصیلی معلومات دی۔پرزنٹیشن کے بعد وزیر اعلی نے کہا کہ اس کا تعمیراتی کام جلد اور اعلی معیار کے ساتھ مکمل کریں۔اس موقع پر نائب وزیر اعلی جناب سمراٹ چودھری ، آبی وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجے کمار چودھری ، عمارت تعمیر ات کے وزیر مسٹر جینت راج ، وزیر اعلی کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ ، گورنر مسٹر کے پرنسپل سیکریٹری
مسٹر آر ایل چنگتھو،محکمہ عمارت تعمیرات کے سیکریٹری مسٹر کمارروی،پٹنہ ڈویزن کے کمشنر ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ،پٹنہ کے ڈی ایم مسٹر تیاگ راجن ایس ایم،سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔