• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مئی 20, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

گائے کا گوشت چھوڑ دیں مسلمان،مغربی بنگال کے امام کی اپیل

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 20, 2026
0 0
A A
قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، سماج نیوز سروس:جتنی بھی سرکاریں آتی رہی تو مسلمان سے ووٹ لیتی رہی اور اس کو صرف گوشت کھانے کی چھوٹ دیتی رہی ہیں، اگر گائے قربانی کرنے میں اتنے ساری پرابلم ہیں تو مسلمانوں کو چاہئے کہ گائے کی قربانی چھوڑ دیں اور مسلمان مکمل گائے کھانا چھوڑ دیں گے۔یہ اپیل مسجد ناخدا کولکاتہ کے امام مولانا محمد شفیق قاسمی نے مسلمانوں سے کی ہے – انہوں نے کہا کہ اگر گائے کی قربانی اور گائے کے گوشت کے معاملے پر مسلسل تنازع اور قانونی پیچیدگیاں پیدا ہو رہی ہیں تو مسلمان رضاکارانہ طور پر گائے کا گوشت کھانا چھوڑ دیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گائے کو پورے ملک میں قومی جانور قرار دیا جائے اور اس کی خرید و فروخت، ذبیحہ اور گوشت کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ مغربی بنگال میں نئی حکومت کے قیام اور عیدالاضحی سے متعلق سرکاری ہدایات کے بعد مسجد ناخدا کولکاتا کے امام مولانا محمد شفیق قاسمی کے ایک بیان پر وسیع بحث چھڑ گئی ہے۔ مولانا قاسمی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑے جانوروں خصوصاً گائے کی قربانی سے گریز کریں اور اس کے بجائے بکری، خسی اور دوسرے چھوٹے جانوروں کی قربانی پر توجہ دیں۔مولانا شفیق قاسمی کا کہنا ہے کہ ان کی تجویز کو مسلمانوں میں منظوری مل رہی ہے لوگ اس کی تائید کر رہے ہیں کیونکہ ہر کوئی اس بات کو محسوس کر رہا ہے کہ اس تنازع سے بچنے کا بہترین راستہ یہی ہے کہ گائے کی قربانی ترک کی جائے اور اس پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔مولانا محمد شفیق قاسمی نے ایک خصوصی گفتگو میں کہا کہ گائے کی قربانی کے سلسلے میں نافذ قوانین نئے نہیں بلکہ 1950 سے موجود ہیں۔ ان کے مطابق ماضی کی حکومتیں ان قوانین پر سختی سے عمل نہیں کروا رہی تھیں جبکہ موجودہ حکومت ان ضوابط کو نافذ کر رہی ہے۔انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے قربانی کریں اور کسی بھی غیر قانونی اقدام سے بچیں۔ان کے مطابق موجودہ ضوابط کے تحت:قربانی کے جانور کی عمر چودہ سال سے کم نہیں ہونی چاہئے۔سرکاری ویٹرنری سرجن کا سرٹیفکیٹ لازمی ہے۔قربانی صرف سلاٹر ہاؤس میں کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ پہلے عوام کیلئے ضروری سہولیات فراہم کرے اور اس کے بعد سختی سے قانون نافذ کرے۔مولانا قاسمی نے کہا کہ کولکاتا جیسے بڑے شہر میں بھی سرکاری ویٹرنری ڈاکٹروں کی کمی ہے جبکہ سلاٹر ہاؤس بھی محدود تعداد میں ہیں۔ ایسی صورت حال میں عام لوگوں کیلئے تمام قانونی شرائط پوری کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ہر علاقے میں سلاٹر ہاؤس اور جانوروں کے ڈاکٹروں کی سہولت فراہم کر دے تو عوام کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ گائے پالنے کا کام زیادہ تر ہندو برادری کرتی ہے۔ جب گائے دودھ دینے کے قابل نہیں رہتی تو اسے مسلمانوں کے ہاتھ فروخت کیا جاتا ہے اور اس طرح گائے پالنے والے اپنا سرمایہ واپس حاصل کر لیتے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
Hamara Samaj

© Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance

© Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

ADVERTISEMENT