موتیہاری، یکم جون (یو این آئی) بہار کے مشرقی چمپارن ضلع کے پپرا تھانہ علاقے میں سڑک حادثے میں ایک جوڑے کی موت ہو گئی۔پولیس ذرائع نے اتوار کو یہاں بتایا کہ سنیچر دیر رات مہو آواگاؤں کے نزدیک قومی شاہراہ نمبر 28 پر ایک تیز رفتار کار نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں موٹر سائیکل سوار جوڑا شدید زخمی ہو گیا۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں دوران علاج ان کی موت ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ مہلوکین کی شناخت پپرا تھانہ علاقہ کے چکبارا پپرا باشندہ ناگیندر پرساد (45) اور ان کی اہلیہ انشو دیوی (42) کے طور پر کی گئی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔