پٹنہ، 11 مارچ، 2025: وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج پٹنہ میٹرو ریل پروجیکٹ کے تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے بدھ اسمرتی پارک کے سامنے پٹنہ اسٹیشن کے قریب تھرڈ ٹی بی ایم (ٹنل بورنگ مشین) بریک تھروکابٹن دبا کر افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد، ٹی بی ایم (ٹنل بورنگ مشین) زیر زمین میٹرو لائن کے لیے کٹنگ کرتے ہوئے باہرنکلی جس کا وزیراعلیٰ نے معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران شہری ترقیات اور رہائش محکمہ کے سکریٹری جناب ابھے کمار سنگھ نے پٹنہ میٹرو الائنمنٹ کوریڈور 1 اور 2 کے تعمیراتی کام کی پیش رفت کے بارے میں سائٹ میپ کے ذریعے وزیر اعلیٰ کو تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ ملاہی پکڑی سے کھیمنی چک ،بھوتنارتھ رو، زیرو مائل ،پاٹلی پترا بس ٹرمنل تک پٹنہ میٹرو لائن (کل 6.01 کلومیٹر) کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کا نشانہ رکھا گیا ہے۔ اس لائن کو 15 اگست 2025 تک شروع کرنے کا ہدف ہے۔ انڈر گرا ¶نڈ میٹرو لائن کی تعمیر کے لیے 21 نومبر 2023 کو گاندھی میدان اسٹیشن سے ٹی بی ایم (ٹنل بورنگ مشین) کے ذریعہ کام شروع کیا گیا تھا، جو آکاشوانی انڈر گرا ¶نڈ اسٹیشن سے ہوتے ہوئے پٹنہ اسٹیشن تک پہنچ چکا ہے۔معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ پٹنہ ریلوے جنکشن کے قریب بھی پہنچے اور ایکشن پلان کی تفصیلی جانکاری حاصل کی۔ وزیر اعلیٰ نے افسران کو پٹنہ میٹرو کے تعمیراتی کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے پٹنہ میٹرو ریل پروجیکٹ کا فارمیٹ بہتر انداز میں تیار کیا ہے۔ ہم اس کے تعمیراتی کام کا مسلسل معائنہ کر رہے ہیں۔ ہم نے افسران کو مسلسل ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تعمیراتی کام میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ پٹنہ میٹرو ریل پروجیکٹ کو وقت پر مکمل کریں تاکہ لوگوں کو آمدورفت میں سہولت ہوسکے۔پروگرام میں وزیر اعلیٰ کو سبز پودا اور مومینٹو پیشس کر کے ان کا استقبال کیا گیا۔