پٹنہ ، 07 مارچ 2025:- وزیر اعلی جناب نیتیش کمار نے آج 1انے مارگ سے مویشی اور ماہی ہروری وسائل محکمہ کے تحت سدھا کی پہلی برآمدی کھیپ کا آغاز کیا۔ اس دوران وزیر اعلی نے دو گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
پروگرام کے دوران بھیجے گئے سامان ، گھی ، مکھانا اور گلاب جامن کا وزیر اعلی نے معائنہ کیا۔ اس کے دوران مویشی وماہی پروری محکمہ کےایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر این وجیالکشمی نے وزیر اعلی کو تفصیلی معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ایک گاڑی میں مکھانا اور گھی کوامریکہ کے لئے اور دوسری گاڑی میں گلاب جامن کوکناڈا کے لئے بھیجا جارہا ہے۔ یہ گاڑی سامانوں کو سمندری بندرگاہ تک پہنچائے گی۔ بندرگاہ سے پھرسامان کو امریکہ اور کناڈا پہنچایا جائے گا۔
پروگرام میں مویشی اور ماہی پروری وسائل کی وزیر مسز رینو دیوی نے گلدستہ پیش کرکے وزیراعلی کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر ، مرکزی وزیربرائے پنچاٹی راج ،مویشی پروری، ڈیری اور ماہی پروری کے وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ ، نائب وزیر اعلی مسٹر سمراٹ چودھری ، آبی وسائل و پارلیمانی امور کے وزیر مسٹر وجےکمار چودھری ،مویشی اور ماہی پروری وسائل کی وزیر مسز رینو دیوی ،ریوینواوراصلاح اراضی کے وزیر جناب سنجے سراوگی، ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر ڈاکٹر سنیل کمار ، رکن پارلیمنٹ جناب سنجے کمار جھا ، وزیر اعلی کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، ڈیولپمنٹ کمشنر مسٹر پرتیے امرت،وزیر اعلی کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ ، مویشی وماہی پروری محکمہ کےایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر این وجیالکشمی، وزیر اعلی کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار ، وزیر اعلی کے سکریٹری مسٹر کمار راوی ، وزیر اعلی کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔