• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, جون 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

عام انتخابات 2024؍کے لیے نقصان دہ ثابت نہ ہو جائے پران پرتشٹھا

شنکرآچاریہ ہی کھول رہے ہیں اب بی جے پی کی ساری پول

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 18, 2024
0 0
A A
عام انتخابات 2024؍کے لیے نقصان دہ ثابت نہ ہو جائے پران پرتشٹھا
Share on FacebookShare on Twitter

وزیر اعظم نریندر مودی نے وارانسی میں 150؍سے زیادہ ایک ہزار پرانے مندروں کو منہدم کیا ،شنکر آچاریہ آدی مکتیشورآنند سرسوتی اتراکھنڈ پیٹھ نے میڈیا کے سامنے کہا ادھورے مندر میں پران پرتشٹھا نہیں ہو سکتی

شنکرآچاریہ نے اپنے بیان میں اور کیا کہا
رام مندر کی تعمیر میں بی جے پی کا کوئی رول نہیں
عدالت میں ہم شنکرآچاریوں نے لڑائی لڑی تھی
مندر کی تعمیر عدالت کے فیصلے پر ہو رہی ہے
غلط کو غلط کہنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ،کچھ بھی ہو

نئی دہلی :عام انتخابات 2024؍میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے بی جے پی رام مندر کو استعمال کرنا چاہتی ہے اور پران پرتشٹھا کو جس طرح سے ایک ایوینٹ کی طرح وہ پیش کر رہی ہے اس کے خلاف اب شنکرآچاریہ ہی میدان میں آ گئے ہیں ۔وہ پران پرتشٹھا کو شاستروں کے خلاف عمل قرار دے رہے ہیں ۔ آچاریہ آدی مکتیشورآنند سرسوتی اتراکھنڈ پیٹھ جیسے کئی سنتوں کے علاوہ ہندو مہاسبھا نے بھی مہم چھیڑ رکھی ہے جس سے بی جے پی میں خوف کا ماحول ہے ۔ ایک ہندی اخبار کے ڈجیٹل پلیٹ فارم پر بات کرتے ہوئے شنکرآچاریہ نے کہا کہ شاستروں کے مطابق پران پرتشٹھا ایک مکمل مندر میں ہی ہو سکتی ہے جبکہ اجودھیا میں رام مندر ابھی ادھورا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ مندر ایک جسم کی طرح ہوتا ہے جبکہ مورتی ایک روح ہوتی ہے ۔ جب تک جسم نہ مکمل ہو اس میں روح کیسے پھونکی جا سکتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ رام مندر کا دھڑ بن گیا ہے لیکن دھڑ کے اوپر کا حصہ باقی ہے اس لیے ہم منع کر رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ جو بھی جوتش ہے جب بھی اس کے پاس کوئی پران پرتشٹھا کے لیے مہورت نکوائے گا تو سب سے پہلے وہ پوچھے گا کہ مندر مکمل ہوا ہے یا نہیں کیونکہ جب تک مندر مکمل نہیں ہوگا تب تک مہورت ہی نہیں نکل سکتا ۔ کیا دعوت نہیں دی گئی اس لیے ناراضگی ہے اس سوال پر آدی مکتیشور آنند نے کہا کہ یہ گمراہ کرنے والی بات ہے ۔ میڈیا صحی بات کو چھپانے کے لیے ایسا سوال لا رہا ہے ۔ہم صرف غلط کو غلط کہہ رہے ہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی سے ناراضگی کے سوال پر شنکرآچاریہ نے کہا کہ میں مودی کو ذاتی طور پر نہیں جانتا نہ ہی کوئی رشتہ ہے ۔ وہ ملک کے پی ایم ہیں اور ہم شہری ہیں ،یہی ہمارا رشتہ ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں شنکرآچاریہ نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر میں بی جے پی اورآر ایس ایس کا کوئی کردار نہیں ہے اور نہ ہی انھوں نے کوئی پیروکاری کی ہے ۔ ان لوگوں نے صرف سڑکوں پر شور مچایا ہے جبکہ مندر کی تعمیر سڑکوں پر شور مچانے سے نہیں ہورہی ہے بلکہ عدالت کے فیصلے کی بنیاد پر ہو رہی ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ میں 90؍دنوں کیمسلسل بحث ہوئی تھی جن میں سے 50؍دنوں تک مسلمانوں نے بحث کی 40؍دنوں تک ہندوئوں نے کی تھی اور ان میں سے 24؍دنوں تک صرف شنکرآچاریہ نے بحث کی تھی۔ یہ کریڈٹ لے جا رہے ہیں ۔سپریم کورٹ میں 40؍دنوں تک بحث ہوئی جن میں چار دن ہم نے بحث کی ۔ ان لوگوں نے کیا کیا ؟ مودی کے خلاف مہاتما کو 2019؍میں میدان میں اتارنے کے سوال پر کہا کہ ہاں ایسا ہوا کیونکہ ہماری بات نہیں سنی جارہی تھی ۔ وارانسی میں مودی حکومت نے 150؍سے زیادہ تاریخی مندر توڑ دیے لیکن ایک اخبار نے بھی نیوز نہیں لکھی ۔ ہم لوگ پی ایم مودی سے شکایت تک نہیں کر سکتے تھے ۔ ایک ایک ہزار سال پرانے مندر تھے جن کو توڑا گیا ۔میں تو میڈیا والوں سے بات ہی نہیں کرتا کیونکہ آپ سب مینج ہو جاتے ہو ، سب نہیں چھاپتے ہو ۔اخبار نہیں چھاپ رہے تھے اور ہم چاہتے تھے کہ ہندو سماج کو پتہ چل جائے کہ ہمارے سے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ۔ایسے میں کوئی راستہ نہیں تھا اس لیے ہم نے مودی کے خلاف ایک مہاتما کو امیدوار بنایا تاکہ لوگ پوچھیں گے، جب سوال ہوگا تب ہم بتا دیں گے کیوں الیکشن لڑ رہے ہیں ، یہ مقصد تھا ۔اب اگر ہندو سماج بھی اس کو غلط سمجھے گا تو ہم ان کے لیے کیسے لڑ سکتے ہیں ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist