نئی دہلی، 27 اپریل، سماج نیوزسروس: منڈیوں کی ترقی کے سلسلے میں ڈی اے ایم بی (دہلی ایگریکلچرل مارکیٹنگ بورڈ) اور اے پی ایم سی کے عہدیداروں کے ساتھ ایک مشترکہ میٹنگ آج دہلی سکریٹریٹ میں ترقیاتی وزیر گوپال رائے کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں بورڈ نے اس مالی سال 2023-24 میں منڈیوں کی ترقی کے لیے 517.94 کروڑ کا کل بجٹ پاس کیا گیا۔بورڈ کے منظور کردہ بجٹ کے بارے میں ترقیاتی وزیر گوپال رائے نے کہا کہ اس بجٹ میں اے پی ایم سی آزاد پور کو تقریباً 206.37 کروڑ روپے، فروٹ؍سبزی منڈی غازی پور کو 17.40 کروڑ روپے، ایف پی اینڈ ای ایم سی غازی پور کو 16.31 کروڑ، غازی پور کو 8.50 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ پھول منڈی غازی پور، 19.70 کروڑ روپے اے پی ایم سی کیشو پور 43.02 کروڑ اے پی ایم سی نریلا، اے پی ایم سی نجف گڑھ کو 4.42 کروڑ روپے اور ڈی اے ایم بی کو 202.19 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ مرگا منڈی، غازی پور کی 102 کروڑ کی لاگت سے تزئین و آرائش کی جائے گی۔ ترقیاتی وزیر گوپال رائے نے بتایا کہ ٹکری کھمپور ہول سیل مارکیٹ، پھل اور سبزی منڈی اور پولٹری مارکیٹ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ غازی پور کی ترقی اور غازی پور پھول منڈی کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔ اس سال مرگا منڈی، غازی پور کی تزئین و آرائش کا کام 102 کروڑ 20 لاکھ کی لاگت سے کیا جائے گا۔ پھول منڈی، غازی پور کو 40 کروڑ 50 لاکھ کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔ ترقیاتی وزیر گوپال رائے نے بتایا کہ پھول منڈی، غازی پور کو 40 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ آزاد پور منڈی میں شیڈ نمبر 7 کی تزئین و آرائش کے لیے بھی 20 کروڑ کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ دہلی حکومت منڈیوں میں بہتر انفراسٹرکچر کی ترقی، توسیع اور تخلیق کے لیے پرعزم ہے۔ یہ سب کسانوں کی فلاح و بہبود اور دہلی کی منڈیوں کی بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کیے گئے ہیں۔ترقیاتی وزیر گوپال رائے نے کہا کہ بورڈ کی طرف سے کئے گئے تمام فیصلے کسانوں کی فلاح و بہبود اور دہلی کی منڈیوں کی بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے لئے گئے ہیں۔












