سرینگر، سالانہ امرناتھ یاترا کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کیلئے جموں کشمیر میں سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے جا رہے ہیں وہیں یاترا کے پُر امن انعقاد اور ان کی حفاظت پر معمور فورسز اہلکاروں کو متحرک رہنے کی ہدیت دی گئی ہے۔ ادھر یاترا کو پُر امن طریقہ سے انجام دینے کیلئے جموں میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کی سربراہی میں بھی اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق ماہ جون سے شروع ہونی والی سالانہ امرناتھ یاترا کے خوش اسلوبی سے انعقاد کیلئے تمام تر سیکورٹی انتظامات کو حمتی شکل دی جا رہی ہے ۔ سال رواں کے ماہ جون کے آخر سے امرناتھ یاترا کا با ضابطہ طور پر آغاز ہو رہا ہے اور امسال دوگنی تعداد میںیاتریوں کی آمد متوقع ہے ۔ امسال یاترا کو کامیاب بنانے اور یاتریوںکی حفاظت کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اورپُر امن یاترا کے انعقاد کیلئے سیکورٹی کے سخت بندو بست کئے جا رہے ہیں ۔اس سلسلے میںجہاں پہلے ہی امرناتھ گھپا کی جانب جانے والے راستوں کو سیکورٹی فورسز کے حوالہ کر دیا گیا ہے وہیں سی آر پی ایف ان اہلکاروں جو یاترا کی حفاظت پر معمور کئے گئے ہیںان کو خصوصی تربیت دی جا رہی ہے اور انہیںکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ سی آر پی ایف کے ایک اعلیٰ افسر نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امسال شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کیلئے تمام تر حفاظتی اتظامات کئے جارہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ یاترا کے دوران کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری کے علاقے میں سیکورٹی کی تعیناتیوں کو چوکس رکھا جائے گا اور جوانوں کو خطرے کے بارے میں حساس بنایا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کیا کہ سیکورٹی فورسز کی چوکسی نے پچھلے ایک سال کے دوران ملی ٹنٹوں کی جانب سے سٹکی بمبوں کا استعمال کرتے ہوئے حملے کرنے کی کئی کوششوں کو ناکام بنا دیا جس کی تازہ مثال حالیہ میں جموں کی ہے جہاں بر وقت آئی ای ڈی کا پتہ لگاکر اس کا ناکارہ بنایا گیا ۔ سی آر پی ایف افسر نے کہا کہ امرناتھ یاترا سے متعلق حفاظتی انتظامات جاری ہیں اور تمام ایجنسیاں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ادھر امرناتھ یاترا کے سلسلے میں جموں میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اے ڈی جی پی جموں زون مکیش سنگھ امرناتھ یاترا کے بعد سیکورٹی کے منظر نامے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی۔ذرائع نے کہاکہ یہ میٹنگ سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل کو یقینی بنانے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے تاکہ امرناتھ یاترا سے پہلے سیکورٹی گرڈ کو مضبوط کیا جا سکے۔












