بیدر، (افسر علی نعیمی ندوی) قومی پارٹیوں بی جے پی اور کانگریس سے تنگ آکر علاقائی پارٹی جے ڈی ایس میں قائدین اور کارکنان شامل ہوگئے۔ اطلاع کے بموجب مسٹر سوریہ کانت ناگمارپلی اوردیگر افراد کی قیادت میںگرام پنچایت رکن ارجن کوڑی ، انیل جمپڑے، راج شیکھر پاٹل بی جے پی نائب صدر، بی جے پی کے اقلیتی مورچہ کے جنرل سکریٹری سیمسن چلرگی، گرام پنچایت رکن ولسن چلرگی، نارائن ہری پوجے، اور نوجوان لیڈر شیوکمار بالورے،مامن کیری کے سنتو ش پاٹل ، سنیل کمٹھانے ، اودے کمار برادار، سابق رکن گرام پنچایت ممبر اوردیگر افراد رمیش اپی، اشوک پاٹل ناودگیری، لال چند کولی، رمیش کولی، راجکمار ہاڑگونڈے، بھیم راؤ پاٹل، بسواراج پاٹل، راج کمار نے باضابطہ طور پر جے ڈی ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر ضلع صدر رمیش پاٹل سولپور،بسواراج پاٹل ہارورگیری ،مسٹر ارون ،سید غالب ہاشمی ، سید سرفرازہاشمی ایڈوکیٹ اور دیگرشہ نشین پر موجودتھے۔












