سرینگر : محکمہ ٹرانسپورٹ نے گاڑیوں کے ڈیلران اور والدین سے کہا ہے کہ وہ اپنے نابالغ بچوں کے ناموں پر گاڑیاں رجسٹر نہ کریں اور جو بھی اس میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر، کشمیر نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں گاڑیوں کے ڈیلروں اور گاڑیوں کے مالکان کو انتباہ دیا گیا ہے کہ اگر وہ نابالغوں کے نام پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کرتے ہیں تو کارروائی کی جائے گی۔سی این آئی کے مطابق ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسرکشمیر سید شاہنواز بخاری نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایسے واقعات منظر عام پر آئے ہیں جہاں موٹر وہیکل ڈیلرز نے نابالغوں کے نام پر موٹر گاڑیاں فروخت اور رجسٹرڈ کی ہیں جو کہ خلاف ورزی ہے اور نابالغ کے ساتھ اس طرح کا کوئی بھی فروخت کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ باطل abinitio سمجھا جاتا ہے۔ایک رجسٹرڈ موٹر گاڑی اپنے رجسٹرڈ مالک کے ساتھ ایک قانونی شخص ہے اور اس کے تحت بنائے گئے موٹر وہیکل قوانین اور قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں، ایسی کسی بھی گاڑی کے مالک کے خلاف تعزیری کارروائی کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ’’تمام رجسٹرڈ ڈیلرز، موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کے افسران اور اہلکاروں، عام عوام، انشورنس ایجنسیوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی فروخت یا خریداری نہ کریں اور نہ ہی کسی نابالغ گاڑی کو رجسٹر کریں‘‘۔












