• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, فروری 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

خون تو خون ہے ٹپکے گا تو جم جائے گا

شعیب رضا فاطمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 1, 2023
0 0
A A
خون تو خون ہے ٹپکے گا تو جم جائے گا
Share on FacebookShare on Twitter

گذشتہ 31مارچ کو رام نومی کے موقعہ پر ساسا رام میں جو ہندو مسلم تنازعہ ہوا تھا اس پر بہار سرکار نے فوری کارروائی کر کے کنٹرول تو کر لیا تھا لیکن آئندہ بھی شرپسندی کا ایسا کوئی واقعہ نہ ہو اس کے لئے وزیر اعلی نتیش کمار نے پولیس کو تحقیق کر کے اس آگ کو بھڑکانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے کہا تھا اور نتیش کمار کی فعال پولیس نے بغیر تساہلی برتے تفتیش شروع کی اور اس کے نتیجے میں روہتاس پولیس نے ہفتہ کے روز ریاستی بی جے پی کے سینئر لیڈر جواہر پرساد، جو ساسارام ​​سے پانچ بار کے سابق ایم ایل اے رہ چکے ہیں، کو رام نومی کے دن ساسارام ​​قصبے میں مبینہ طور پر تشدد بھڑکانے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
واضح ہو کہ 31 مارچ کو رام نومی کے جلوس کے دوران جھڑپوں میں ایک درجن سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے تھے اور اس ہنگامہ نے فرقہ وارانہ رخ اختیار کر لیا تھا ۔اس گرفتاری پر روہتاس کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ونیت کمار نے کہا کہ 75 سالہ پرساد کو ہماری تحقیقات میں فرقہ وارانہ تشدد میں ملوث ہونے کی تفتیش کے بعد گرفتار کیا گیا”اور پھر بی جے پی کی سیاست شروع ہوگئی۔بی جے پی نے اس گرفتاری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ گرفتاری مہاگٹھ بندھن حکومت کی "اقلیتی خوشامد کی سیاست” کا حصہ ہے "جبکہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا، پولیس اپنا کام کر رہی ہے۔ تمام ملوث افراد، خواہ کسی بھی پارٹی کے ہوں کو گرفتار کیا جائے گا۔”لیکن بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر اور سابق نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی نے نتیش کمار کے اس بیان کہ "ساسا رام اور بہار شریف میں برپا تشدد ممکنہ سیاسی سازش کا حصہ ہو سکتا ہے نے کہا، "ہمیں پرساد کی گرفتاری پر حیرت نہیں ہے کیونکہ سی ایم نے پہلے ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ تشدد ایک سیاسی سازش کا حصہ ہے ۔ سشیل مودی کے اس بیان پر بھی کسی کو حیرت نہیں ہونی چاہئے کیونکہ پارٹی لائن پر بولنا ان کی بھی مجبوری ہے ۔ویسے بھی نتیش کمار نے جس سرعت کے ساتھ اس فساد کی آگ کو مزید بھڑکنے سے روک کر بی جے پی کی روایتی سازش پر قد غن لگایا اس سے ان کا تلملا جانا فطری ہے ۔گرفتار پرساد، جو اتفاق سے ضلع میں سدبھاونا کمیٹی کا رکن بھی تھا، رام نومی کے جلوس کے دوران ایک ہجوم کو اکٹھا کرنے میں مبینہ طور پر ان لوگوں میں شامل تھا جو پتھر پھینکنے میں مصروف تھے۔قارئین کو یاد ہوگا کہ اس جھڑپ کے اگلے دن تشدد میں۔” دیسی بم دھماکے میں بھی چھ افراد زخمی ہوئے تھے۔تفتیش کے نتیجے میں پولیس نے کہا کہ ان دونوں واقعات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں تھا۔پولیس کے مطابق دو دنوں کے دوران تشدد کے سلسلے میں اب تک کل 63 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پرساد کی حمایت کرتے ہوئے، بی جے پی کے او بی سی مورچہ کے قومی جنرل سکریٹری نکھل آنند نے کہا: "نتیش کمار حکومت نے انہیں رام نومی تشدد کے لیے قربانی کا بکرا بنا دیا ہے۔ پرساد ایک بوڑھے شخص ہیں۔
مہاگٹھ بندھن حکومت پر الزام لگاتے ہوئے آنند نے کہا، "پرساد ایک پسماندہ لیڈر ہیں، حکومت انہیں اور دیگر نچلے طبقہ کے لیڈروں کو مجرم قرار دینا چاہتی ہے کیونکہ بہار حکومت مسلمانوں کی خوشنودی کی سیاست کرنے کی کوشش کررہی ہے۔حالانکہ ماضی میں بھی پرساد کا تنازعات سے گہرا رشتہ رہا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے ڈرائیور سے 1990 میں ساسارام ​​کے ایم ایل اے بننے تک اس کا کیرئر فرقہ پرستی کو ہوا دینے والا ہی رہا ہے ۔1989 میں ریاست میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات میں اس کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کی بات بھی کہی جاتی ہے ۔ پرساد کو 1990 میں آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا ۔لیکن کچھ دوسرے معاملات کے علاوہ اسے اب تک مجرم نہیں ٹھہرایا جا سکا تھا ۔لیکن بالاخر وہ پولیس کی گرفت میں آ ہی گیا اور یہ اس لئے ہو سکا کہ بہار کی موجودہ نتیش کمار کی سرکار نفرت کے خلاف مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے اور نتیش کمار بد عنوانی سے اسی طرح چڑتے ہیں جیسے لال کپڑے سے سانڈ کو چڑ ہے ۔اس بر وقت کارروائی سے بہار میں فرقہ پرستوں کے حوصلے پست ہوئے ہیں اور یہ مثال بھی قائم ہوئی ہے کہ بہار میں قانون اور آئین کی حکومت ہے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    صحافیوں کے سب سے بڑے قاتل اسرائیل نے فلسطینی میڈیا کو دہشت گرد قرار دے دیا

    صحافیوں کے سب سے بڑے قاتل اسرائیل نے فلسطینی میڈیا کو دہشت گرد قرار دے دیا

    فروری 25, 2026
    ایران معاہدے کا مسودہ پیش کرے گا

    ایران معاہدے کا مسودہ پیش کرے گا

    فروری 25, 2026
    مسلسل ناکامیوں پر میلورکا کا بڑا فیصلہ، کوچ جگوبا اراساتی برطرف

    مسلسل ناکامیوں پر میلورکا کا بڑا فیصلہ، کوچ جگوبا اراساتی برطرف

    فروری 25, 2026
    کیسی جارویس نے کینیا اوپن ڈی پی ورلڈ ٹور خطاب اپنے نام کر لیا

    کیسی جارویس نے کینیا اوپن ڈی پی ورلڈ ٹور خطاب اپنے نام کر لیا

    فروری 25, 2026
    صحافیوں کے سب سے بڑے قاتل اسرائیل نے فلسطینی میڈیا کو دہشت گرد قرار دے دیا

    صحافیوں کے سب سے بڑے قاتل اسرائیل نے فلسطینی میڈیا کو دہشت گرد قرار دے دیا

    فروری 25, 2026
    ایران معاہدے کا مسودہ پیش کرے گا

    ایران معاہدے کا مسودہ پیش کرے گا

    فروری 25, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist