• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 21, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

اپنے من میں ڈوب کر۔۔۔

شعیب رضا فاطمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 3, 2023
0 0
A A
اپنے من میں ڈوب کر۔۔۔
Share on FacebookShare on Twitter

31اپریل کو ہمارے ملک کے وزیر اعظم نے "من کی بات "کی سنچری بنائی۔سارے ملک میں بی جے پی کے کارکنان نے اس دن کا پرزور استقبال کیا۔بڑے بڑے سنیما گھر ،ہوٹل مال ،اسٹیڈیم ،آڈیٹوریم بک کر کے من کی بات کے 100ویں قسط کی نمائش کی گئی۔بی جے پی کے تقریبا تمام لیڈروں نے اس موقعہ پر اپنے اپنے پیغامات نشر اور شائع کروائے۔اخبارات میں اشتہارات بھی شائع ہوئے۔کل ملا کر 31اپریل کا دن بھارت کی نئی سیاسی تاریخ کا ایک انوکھا دن بن گیا۔من کی بات وزیر اعظم نریندر مودی کا بے حد مقبول ماہانہ ریڈ یو خطاب ہے۔ اس خطاب نے حیرت انگیز طور پر ہندوستان کے شہریوں سمیت پوری دنیا میں رہنے بسنے والے ہندوستانیوں کواپنی جانب متوجہ کیا ہے۔
2014 میں وجئے دشمی کے موقع پر آغاز ہونے والے اس ریڈیو پروگرام من کی بات نے نہ صرف ہندوستان بلکہ ہندوستان سے باہر کے ملکوں میں بھی مقبولیت حاصل کی اور دیکھتے دیکھتے یہ پروگرام ریڈیو کی تاریخ کا بے حد مقبول پروگرام بن گیا۔ اور اب اس ریڈیو خطاب نے اپنی سنچری پوری کر لی۔وزیر اعظم نریندر مودی اس وقت ہمارے اب تک کے ایسے سب سے مقبول لیڈر ہیں جنھوں نے ٹیلی ویڑن کی افادیت سے واقفیت کے باجود ریڈیو کے ذریعہ عام عوام کو مخاطب کیا اور یہ جانتے ہوئے بھی کہ اس پلیٹ فارم کا بہترین سیاسی استعمال ہو سکتا ہے ہمارے وزیر اعظم نے اپنے خطاب پر کبھی بھی سیاست کا سایہ نہیں پڑنے دیا اور یہی وجہ ہے کہ اس سے ہندوستان سمیت دنیا بھر کے لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ان خطابات میں جو اکتوبر 2014 سے شروع ہو کر ابھی تک جاری ہے عوامی قوت اور ایک ارب سے زائد ہندوستانی شہریوں کے یقین اور ان کی امیدوں کو مرکز میں رکھ کر گفتگو کی ہے اور دلائل کے ساتھ یہ بتایا ہے کہ ہمارے ملک کا ماضی کس قدر تا بناک تھا۔اور ہم اگر عہد کر لیں تو ہمارا حال اور مستقبل کس قدر تابناک ہو سکتا ہے۔ یہ خطاب اس۔ اس لیے بھی اہم ہے کہ وزیرا عظم نے اس گفتگو کو اپنے من کی بات سے وسیع تر کر کے عام ہندوستانیوں کے من کی بات بنا دی ہے۔ کون نہیں جانتا کہ ہمارے ملک کے وہ بنیادی مسائل جن کو حل کیے بغیر ہم ترقی یافتہ ملک کے شانہ بشانہ کھڑے نہیں ہو سکتے کو صرف حکومتی اقدامات کے ذریعہ بجٹ مختص کر کےحل نہیں کیا جا سکتا اس کے لیے عوامی تحریک کا کھڑا ہونا بھی ضروری ہے اور یہ عوامی تحریک مضبوط اس وقت ہوگی جب حکومت کی بھر پور سرپرستی حاصل ہو۔ ہمارے وزیر اعظم نے اپنے خطابات کے ذریعہ یہی کرنے کی کوشش کی ہے۔اور ان کے مطابق رفتہ رفتہ پورے ملک میں بیداری پیدا ہوئی ہے۔ چاہے وہ صفائی مہم ہو، نوجوانوں میں منشیات کا بڑھتا رجحان ہو ڈرگ مافیاؤ ں کا بڑھتا نیٹ ورک ہو، سڑک پر ہونے والے حادثات کی بڑھتی تعداد ہو، معذور افراد کی بے پناہ پوشیدہ صلاحیتوں کا استعمال ہو، سیاحوں کی تعداد میں قابل قدر اضافہ ہو یا پھر لڑکیوں کی حفاظت اور انھیں ان کا حق دینا ہو۔ وزیر اعظم نے کھل کر ان موضوعات پر نہ صرف گفتگو کی ہے بلکہ اس میدان میں کام کر رہے سرکاری، نیم سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر پروگرام اور پالیسیاں وضع کی ہیں اور اس کے لیے بحث کا بھی معقول انتظام کیا ہے۔
اب اس بجٹ کا استعمال کہاں اور کس کے لئے ہوا ہے یہ تحقیق کا موضوع ہے )وزیر اعظم نے اپنی گفتگو کو مختلف لوگوں کے ذریعہ بھیجے گئے خطوط کے اقتباسات اور ٹیلیفونک گفتگو سے بھی مزین کیا ہے۔ عام لوگوں کے ذریعہ دیے گئے مشوروں کی روشنی میں بھی باتیں کی ہیں جس سے یہ خطابات بے حد دلچسپ ہو گئے ہیں۔میں مسلسل وزیر اعظم کی یہ گفتگو سنتا ر ہا ہوں یہ تمام گفتگو ویب سائٹ پر اردو کے علاوہ متعدد زبانوں میں موجود ہے۔ لیکن ان تمام خطابات میں مودی جی نے کہیں بھی ملک کے اچلی اور حقیقی مسائل سے گفتگو نہیں کی ہے۔ایسا لگتا ہے وہ کسی ایسے سیارے کے شہری ہیں جہاں انہیں کوئی یہ بتانے والا نہیں ہے کہ ان کے دور اقتدار میں پورا ملک میں رفتہ رفتہ نفرت کی ایک ایسی فضا ہموار ہوگئی ہے جس میں دو مذہب کے ماننے والے بچپن کے دوست کسی ایک روز یہ محسوس کرتا ہے کہ اس کا ہندو دوست اب اس سے کھنچا کھنچا رہنے لگا ہے۔اور جب وہ اس کی وجہ جاننے کی کوشش کرتا ہے تو وہ حیران رہ جاتا ہے کہ اب اس کے آفس کے تمام ہندو کلیگ اس سے کھنچے کھنچے رہنے لگے ہیں اور اس کی وجہ اس کا مسلمان ہونا ہے اور سیکڑوں سال پہلے کے مغل حکمران بھی مسلمان تھے جنہوں نے ہندوؤ ں پر زیادتی کی تھی اور وہ بھی مسلمان ہے۔اور اس زیادتی کی اطلاع انہیں اب ٹی وی چینلوں کے مباحث یا وہاٹس ایپ یونیورسٹی سے ملی ہے۔وہ اس لئے بھی اس سے نفرت کرنے لگے ہیں کہ کشمیر میں کشمیری ہندوؤ ں پر کشمیری مسلمانوں نے اتنی زیادتیاں کیں کہ انہیں کشمیر چھوڑنا پڑا۔
مودی جی نے اپنے ان 100خطابات میں کبھی اس موضوع پر گفتگو نہیں کر سکے اور نہ کبھی کسی نے انہیں اس موضوع پر بات کرنے کے لئے کہا۔من کی دنیا میں داخل ہو کر سراغ زندگی پانے کی روایت تو ہم نے بھی سنی ہے لیکن۔یہ عجیب شخص ہے جس نے اس روحانی سفر کو بھی ریا کاری کے رنگ میں رنگ میں رنگ دیا اور ملک کے شہریوں کے ٹیکس کے ہزاروں کروڑ اس مد میں برباد کر دئے کہ تاریخ میں اس کا نام درج ہو۔
اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغ زندگی
تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن اپنا توبن

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist