• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

دلت اور مسلم کسی کا بندھوا مزدور نہیں ہے :نسیم الدین صدیقی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 5, 2022
0 0
A A
دلت اور مسلم کسی کا بندھوا مزدور نہیں ہے :نسیم الدین صدیقی
Share on FacebookShare on Twitter

دیوبند، یوپی کانگریس کمیٹی کے مغربی اترپردیش کے صدر نسیم الدین صدیقی نے سہارنپور میں منعقدہ ایک پروگرام میں بہوجن سماج پارٹی کی رہنما مایاوتی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بہوجن سماج پارٹی پیسے لے کر ٹکٹ دیتی ہے ۔ میں بہن جی کو جتنا جانتا ہوں اتنا ان کو کوئی نہیں جانتا۔ وہ ٹیوٹر ٹیوٹر کھیل رہی ہیں ، ٹیوٹر کی جگہ انہیں میدان میں آنا چاہئے ۔ نسیم الدین صدیقی نے کہا کہ دلت اور مسلم کسی کا بندھوا مزدور نہیںہے ۔ نسیم الدین صدیقی سہارنپورمیں کانگریس پارٹی کے عہدیداران سے ملاقات کے لئے پہنچے تھے ۔ انہوں نے پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان سے بلدیاتی انتخابات کو لے کر تبادلہ خیال کیا۔ نسیم الدین صدیقی نے کہا کہ جن لوگوں نے انگریزوں کا ساتھ دیا وہ لوگ اب کانگریس پر انگلی اٹھاتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بی جے پی ہمیشہ ملک توڑنے کی بات کرتی ہے ، انتخاب آتے ہی ہندو مسلم جہاد اور مندر مسجد کی بات کرنا شروع کردیتی ہے لیکن نوجوانوں ، روزگار اور ملک کی ترقی کی بات نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کانگریس اس مرتبہ کامیابی حاصل کرے گی لیکن کامیابی کی صورت حال کیا ہوگا وہ ابھی نہیں بتاسکتے ۔ نسیم الدین صدیقی نے کہا کہ بی جے پی بھلے ہی ملک کو توڑنے کی بات کرتی ہے مگر ان کی اس کوشش کو ناکام کرنے کے لئے راہل گاندھی بھارت جوڑو یاتر ا پر نکلے ہیں جس سے کانگریس کو مضبوطی مل رہی ہے ۔ نسیم الدین صدیقی نے کہا کہ کانگریس ایک سیکولر جماعت ہے ، کسی سے پیسہ لے کر ٹکٹ نہیں دیتی ہے ، کانگریس پارٹی چندہ جمع کرکے اپنے امیدوار کی مدد کرتی ہے ۔ کانگریس نے ملک میں قربانی دی ، کانگریس پارٹی کے لیڈران نے ملک اور عوام کے لئے اپنے سینوں میں گولیاں کھائی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم آنجہانی اندراگاندھی اور آنجہانی راجیو گاندھی نے ملک کے لئے اپنے جسم کے ٹکڑے کرادیئے ، ملک کی تاریخ میں بہوجن سماج پارٹی اور سماج وادی پارٹی میں مجاہد آزادی کا نام نہیں ہے ۔ ملک کی آزادی میں ان کا کوئی حصہ نہیں ہے ، ملک کی خدمت سب سے زیادہ کانگریس نے کی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ملک کو اگر کوئی بچاسکتا ہے تو وہ صرف کانگریس پارٹی ہے ۔ سہارنپور کے کانگریس پارٹی دفتر پر نسیم الدین صدیقی نے پارٹی کے عہدیداران اور بلدیاتی انتخابات کے دعویداروں کے ساتھ پارٹی کی جائزہ میٹنگ لی ، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا ، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم الدین صدیقی نے کہاکہ ابھی پارٹی کو مضبوط کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے ، آج اسی کی تیاری کے سلسلہ میں میں یہاں پر آیا ہوں، بلدیاتی انتخابات میں اس طرح کانگریس کامیابی حاصل کرے گی ۔ حکومت حدود بندی کا اعلان کردے تو پارٹی امیدوار طے کرے گی ۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ کانگریس کا ذاتی مذہب کی سیاست سے کوئی مطلب نہیںہے، کسان مزدور، مجبور، اور خواتین سبھی کی حق کی لڑائی صرف کانگریس سڑکوں پر اترکر لڑ رہی ہے ۔ جب سے ملک اوریوپی میں بی جے پی برسراقتدار آئی ہے عوام پریشان ہیں، ہر طرف ہاہاکار مچا ہوا ہے ،سرکاری ایجنسیوں کا بی جے پی غلط استعمال کررہی ہے ، مہنگائی عروج پر ہے ، کسانوں کو ان کی واجبی قیمت تک نہیں مل پارہی ہے اور نہ ہی ان کے گنے کی ادائیگی ہوپارہی ہے ۔ کسان خودکشی کرنے پر مجبور ہیں ،بے روزگاری سے بھکمری کے حالات پیدا ہوگئے ہیں ، خواتین کی عزت خطرے میں ہے ۔ نسیم الدین صدیقی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کے ہر عہدیدار اور کارکنان کو ایمانداری سے اپنے اپنے کام میں لگنا ہوگا اورنتائج دینے ہوںگے، کسی بھی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ غیرذمہ دار عہدیداران کو انتخاب کے بعد نشاندہی کرکے انہیں عہدے سے ہٹایا جائے گا اور نئے کارکنان کو ذمہ داری دی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں پارٹی کو مضبوط کرنا ہے اس کے لئے ایمانداری ضروری ہے ۔ مجھے یہاں پر انچارج بناکر بھیجا گیا ہے کوئی بھی مجھے بھاری نہ سمجھے جس کے جو مسائل ہیں وہ فون یا ملاقات کرکے مجھے بتا سکتا ہے۔ اس موقع پر کانگریس کے ضلع صدر چودھری مظفر علی تومر ، شہر صدر ورن شرما، سابق اسمبلی رکن سریندر کپل، اشوک سینی، سابق صوبائی نائب صدر چودھری مہربان عالم، سینئر لیڈر قاضی شوکت حسین ، میڈیا انچارج گنیش دت شرما اور سیوا دل کے عمران قریشی نے نسیم الدین صدیقی کا گل پوشی کرکے استقبال کیا۔ دریں اثنا سماج وادی پارٹی کے ضلع سکریٹری رویندر کمار ایڈوکیٹ نے سماج وادی پارٹی چھوڑ کر اپنے ساتھیو ں کے ساتھ کانگریس میں شمولیت اختیار کی،ان کا بھی استقبال کیا گیا۔ میٹنگ میں سینئر لیڈر راحت خلیل ، اوما بھوشن، ہری اوم مشرا، منیش تیاگی، دیوبند کے شہر صدر تنظیم صدیقی ، وجے شرما وغیرہ موجود رہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025

    خواتین صف اول میں

    اکتوبر 16, 2025
    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    اکتوبر 16, 2025
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist