بلند شہر: صرف وہی عازمین حج 2023 پر جا سکیں گے جنھیں کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں ملی ہوں گی ۔ عازمین حج کو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں ملنے کا سرٹیفکیٹ حج کمیٹی میں جمع کرانا ہوگا۔ ضلع حج ٹر یننگ ؍ویکسی نیشن سینٹر مدر سہ قا سمیہ عربیہ اسلا میہ کے منیجر حا جی نورمحمد قر یشی نے بتایا کہ حج 2023 کے لیے منتخب ہونے والے عازمین حج کو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے کا سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا۔ جس نے حج کے لیے آن لائن درخواست فارم بھرتے وقت کورونا ویکسین کی ایک ڈوز لینے کا سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کیا تھا، بعد میں اسے دوسری ڈوز مل گئی لیکن اب تک اس نے دونوں ڈوز لینے کا سرٹیفکیٹ اپ لوڈ نہیں کیا۔ حج کمیٹی کی ویب سائٹ پر اپنے یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ کے ساتھ آن لائن لاگ ان کریں اور جلد از جلد دوسری خوراک کا سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کریں۔ قریشی نے بتایا کہ جن کو کورونا ویکسین کی صرف ایک خوراک ملی ہے وہ جلد کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوائیں ورنہ انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ قریشی نے بتایا کہ صحت کی حفاظت کے پیش نظر سعودی حکومت ویکسین کے بغیر عازمین حج کو ویزہ نہیں دے گی، جس کی وجہ سے حج کا نام منسوخ ہو سکتا ہے۔












